🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
451. بَابُ الْقِرَاءَاتِ .
قرأتوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11596
وَعَنْ مَسْعُودِ بْنِ يَزِيدَ الْكِنْدِيِّ قَالَ: كَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ يُقْرِئُ رَجُلًا، فَقَرَأَ الرَّجُلُ:" إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ" مُرْسَلَةً. فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: مَا هَكَذَا أَقْرَأَنِيهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: كَيْفَ أَقْرَأَكَهَا يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ؟ قَالَ: أَقْرَأَنِيهَا:" إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ" فَمَدِّدُوهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
مسعود بن یزید کندی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ایک شخص کو پڑھا رہے تھے، اُس شخص نے یہ آیت پڑھی: ”بے شک صدقات، غریبوں اور مسکینوں کے لئے ہیں“۔ یعنی اس نے اسے ”مرسل“ طور پر پڑھا، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کے رسول نے مجھے یہ اس طرح نہیں پڑھائی ہے، اس نے دریافت کیا: اے ابوعبدالرحمن! انہوں نے آپ کو یہ کیسے پڑھائی ہے؟ تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: انہوں نے مجھے یوں پڑھائی ہے: ”بے شک صدقات، غریبوں اور مسکینوں کے لئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔“۔ اور پھر انہوں نے اُسے کھینچا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11596]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8677، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 1023»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 11596 in Urdu