الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
451. بَابُ الْقِرَاءَاتِ .
قرأتوں کا بیان
حدیث نمبر: 11599
وَعَنْ شَقِيقٍ قَالَ: قُلْنَا عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ: (هِيتَ لَكَ) فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: لَا (هَيْتَ لَكَ) إِنَّا قَدْ سَأَلْنَا عَنْ ذَلِكَ، وَأَنْ أَقْرَأَ كَمَا عُلِّمْتُ أَحَبُّ إِلَيَّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
شقیق بیان کرتے ہیں: ہم سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے، ہم نے یہ پڑھا: ” «هيت لك» “ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی نہیں! ” «هَيْتَ لَك» “ پڑھو، ہم نے اس بارے میں دریافت کر لیا ہے، اور میں اس طرح پڑھوں جس طرح مجھے تعلیم دی گئی ہے یہ میرے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11599]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11599]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8681)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 11599 in Urdu