🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
453. بَابٌ فِيمَا نُسِخَ .
اس چیز کا بیان جو منسوخ ہو گئی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11615
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَرَأَ رَجُلَانِ مِنَ الْأَنْصَارِ سُورَةً أَقْرَأَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَانَا يَقْرَآنِ بِهَا، فَقَامَا ذَاتَ لَيْلَةٍ يُصَلِّيَانِ بِهَا، فَلَمْ يَقْدِرَا مِنْهَا عَلَى حَرْفٍ، فَأَصْبَحَا غَادِيَيْنِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَا لَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهَا مِمَّا نُسِخَ وَأُنْسِيَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي غَيْرِ هَذَا الْبَابِ وَالْكَلَامُ عَلَيْهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والے دو آدمیوں نے وہ سورت پڑھنی چاہی، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سکھائی تھی، وہ دونوں اس کی تلاوت کیا کرتے تھے، ایک رات وہ نماز میں اسے پڑھنے لگے، تو وہ اس کے کسی حرف کو بھی پڑھنے پر قادر نہ ہو سکے، اگلے دن وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو آپ نے فرمایا: یہ ان میں سے ہے، جسے منسوخ کر دیا گیا اور بھلا دیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس سے پہلے یہ اس کے علاوہ باب میں بھی گزر چکی ہے اور اس روایت پر کلام بھی گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11615]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13141»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 11615 in Urdu