الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
473. بَابُ الْقِرَاءَةِ بِلُحُونِ الْعَرَبِ .
عربوں کے لحن کے مطابق قرأت کرنا
حدیث نمبر: 11693
عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اقْرَءُوا الْقُرْآنَ بِلُحُونِ الْعَرَبِ وَأَصْوَاتِهَا، وَإِيَّاكُمْ وَلُحُونَ أَهْلِ الْكِتَابَيْنِ وَأَهْلِ الْفِسْقِ، فَإِنَّهُ سَيَجِيءُ بَعْدِي أَقْوَامٌ يُرَجِّعُونَ بِالْقُرْآنِ تَرْجِيعَ الْغِنَاءِ وَالرَّهْبَانِيَّةِ وَالنَّوْحِ، لَا يُجَاوِزُ حَنَاجِرَهُمْ، مَفْتُونَةٌ قُلُوبُهُمْ، وَقُلُوبُ مَنْ يُعْجِبُهُمْ شَأْنُهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ وَبَقِيَّةُ أَيْضًا.
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قرآن کو عربوں کے لحن اور ان کی آوازوں کے مطابق تلاوت کرو، اور اہل کتاب اور فاسقوں کے لحن سے گریز کرو، میرے بعد عنقریب ایسے لوگ آئیں گے، جو قرآن میں ترجیع کریں گے، جس طرح گایا جاتا ہے، اور جس طرح رہبانیت ہوتی ہے اور جس طرح نوحہ کرنا ہے، یہ قرآن اُن کے حلق سے آگے نہیں جائے گا، اُن (لوگوں) کے دل آزمائش کا شکار ہوں گے، اور جو لوگ ان کو اچھا سمجھتے ہوں گے، اُن کے دل بھی آزمائش کا شکار ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اور ایک راوی بقیہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11693]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اور ایک راوی بقیہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11693]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7219»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11693 in Urdu