الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابُ فِيمَنْ رَأَى مَا يُحِبُّ أَوْ غَيْرَهُ .
اس شخص کا باین، جو ایسی چیز دیکھتا ہے، جو اسے پسند ہو، یا اس کے علاوہ (کچھ دیکھتا ہے)
حدیث نمبر: 11733
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ: لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا قَالَ:" الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ يُبَشَّرُهَا الْمُؤْمِنُ عَلَى جُزْءٍ مِنْ تِسْعَةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ، فَمَنْ رَأَى ذَلِكَ فَلْيُخْبِرْ بِهَا، وَمَنْ رَأَى سِوَى ذَلِكَ فَإِنَّمَا هُوَ مِنَ الشَّيْطَانِ لِيُحْزِنَهُ، فَلْيَنْفُثْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلَاثًا، وَلْيَسْكُتْ وَلَا يُخْبِرْ بِهَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقِ ابْنِ لَهِيعَةَ، عَنْ دَرَّاجٍ، وَحَدِيثُهُمَا حَسَنٌ، وَفِيهِمَا ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”ان لوگوں کے لئے دنیاوی زندگی میں خوشخبری ہے۔۔۔۔۔۔۔“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نیک خواب، جس کے ذریعے مومن شخص کو خوشخبری دی جاتی ہے، یہ نبوت کے انچاس اجزاء میں سے ایک جزء ہے، جو شخص ایسا خواب دیکھے، تو وہ اُس کے بارے میں (کسی کو) بتا دے، اور جو شخص اُس کے علاوہ (یعنی کوئی ناگوار، یا ڈراؤنا) خواب دیکھے، تو وہ خواب، شیطان کی طرف سے ہو گا، تاکہ وہ شیطان اُسے غمگین کر دے، اُس شخص کو اپنے بائیں طرف تین مرتبہ تھوک دینا چاہیے اور خاموش رہنا چاہیے اور اس خواب کے بارے میں (کسی کو) نہیں بتانا چاہیے“۔
یہ روایت امام أحمد نے ابن لہیعہ کے حوالے سے دراج سے نقل کی ہے اور ان دونوں کی نقل کردہ حدیث حسن ہوتی ہے اور ان دونوں میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11733]
یہ روایت امام أحمد نے ابن لہیعہ کے حوالے سے دراج سے نقل کی ہے اور ان دونوں کی نقل کردہ حدیث حسن ہوتی ہے اور ان دونوں میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11733]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (219/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7004»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 11733 in Urdu