الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوُضُوءِ .
وضو کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 1175
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلَاثًا، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَأُذُنَيْهِ وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلَاثًا، وَرَأَيْتُهُ مَرَّةً أُخْرَى تَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَلَهُ فِي الْكَبِيرِ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، وَمَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ، وَمَرَّةً مَرَّةً. وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اللہ کے رسول کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، آپ نے اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا دونوں ہاتھ تین مرتبہ دھوئے، اپنے سر اور دونوں کانوں کا مسح کیا، دونوں پاؤں تین مرتبہ دھوئے، پھر ایک مرتبہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، تو آپ نے ایک، ایک مرتبہ وضو کیا۔
یہ روایت امام بزار نے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، ان صحابی کے حوالے سے معجم کبیر میں
یہ روایت منقول ہے: ”میں نے اللہ کے رسول کو تین، تین مرتبہ دو، دو مرتبہ اور ایک، ایک مرتبہ وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے ان دونوں روایات کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1175]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3864، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 911، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 937»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 1175 in Urdu