الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ أَخْذِ الْمِيثَاقِ .
میثاق لینا
حدیث نمبر: 11793
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَخَذَ الْمِيثَاقَ مِنْ ظَهْرِ آدَمَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - بِنُعْمَانَ يَوْمَ عَرَفَةَ، فَأَخْرَجَ مِنْ صُلْبِهِ كُلَّ ذُرِّيَّةٍ ذَرَأَهَا، فَنَثَرَهُمْ بَيْنَ يَدَيْهِ، ثُمَّ كَلَّمَهُمْ قُبُلًا، قَالَ: أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ؟ قَالُوا: بَلَى شَهِدْنَا أَنْ تَقُولُوا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّا كُنَّا عَنْ هَذَا غَافِلِينَ، أَوْ تَقُولُوا إِنَّمَا أَشْرَكَ آبَاؤُنَا مِنْ قَبْلُ وَكُنَّا ذُرِّيَّةً مِنْ بَعْدِهِمْ أَفَتُهْلِكُنَا بِمَا فَعَلَ الْمُبْطِلُونَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَقَدْ تَقَدَّمَ شَيْءٌ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ فِي سُورَةِ الْأَعْرَافِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَقَدْ تَقَدَّمَ شَيْءٌ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ فِي سُورَةِ الْأَعْرَافِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کی (پشت میں موجود) لوگوں سے نعمان کے مقام پر عرفہ کے دن عہد لیا، اللہ تعالیٰ نے اُن کی پشت میں سے اُن کی ساری ذریت کو نکالا اور انہیں ان کے سامنے پھیلا دیا، پھر ان کے ساتھ براہ راست بات چیت کی اور فرمایا: کیا میں تمہارا پروردگار نہیں ہوں؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں (پروردگار نے فرمایا:) ایسا نہ ہو کہ تم قیامت کے دن یہ کہو کہ ہم اس چیز سے غافل تھے، یا تم یہ کہو کہ ہمارے آباؤ اجداد نے اس سے پہلے شرک کیا تھا، تو ہم ان کے بعد آنے والی اُن کی اولاد ہیں، تو کیا تو ہمیں ان لوگوں کے عمل کی وجہ سے ہلاکت کا شکار کرے گا، جو باطل لوگوں نے کام کیا تھا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اس نوعیت کی ایک روایت سورت اعراف کی تفسیر میں گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11793]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اس نوعیت کی ایک روایت سورت اعراف کی تفسیر میں گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11793]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2451، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 83، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3886»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 11793 in Urdu