🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابُ كُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ .
ہر ایک کے لئے وہ چیز آسان کر دی جاتی ہے، جس کے لئے اسے پیدا کیا گیا ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11821
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَامَ سُرَاقَةُ بْنُ مَالِكٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ أَعْمَالَنَا الَّتِي نَعْمَلُ أَمُؤَاخَذُونَ بِهَا عِنْدَ الْخَالِقِ؟ خَيْرٌ فَخَيْرٌ، وَشَرٌّ فَشَرٌّ، أَوْ شَيْءٌ قَدْ سَبَقَتْ بِهِ الْمَقَادِيرُ وَجَفَّتْ بِهِ الْأَقْلَامُ؟ قَالَ:" يَا سُرَاقَةُ، قَدْ سَبَقَتْ بِهِ الْمَقَادِيرُ وَجَفَّتْ بِهِ الْأَقْلَامُ". قَالَ: فَعَلَامَ نَعْمَلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" اعْمَلْ يَا سُرَاقَةُ، فَكُلُّ عَامِلٍ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ". قَالَ سُرَاقَةُ: الْآنَ نَجْتَهِدُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ أَبُو أُمَيَّةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا سراقہ بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑے ہوئے، اُنہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے اعمال، جو ہم کرتے ہیں، اُن کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کہ کیا ان کے حوالے سے خالق کے سامنے ہمارا مواخذہ ہو گا؟ کہ اگر اچھے عمل ہوئے، تو اچھا انجام ہو گا اور اگر برے عمل ہوئے، تو برا انجام ہو گا، یا پھر یہ کوئی ایسی چیز ہے کہ جس کے بارے میں تقدیر کا حکم پہلے سے طے ہو چکا ہے، اور قلم اس کے حوالے سے خشک ہو چکا ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے سراقہ! اس کے بارے میں تقدیر کا حکم پہلے سے آ چکا ہے اور قلم اس کے حوالے سے خشک ہو چکا ہے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر ہم عمل کس بنیاد پر کریں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے سراقہ! تم عمل کرو! کیونکہ ہر عمل کرنے والے کے لئے وہ چیز آسان کر دی جاتی ہے، جس کے لئے اُسے پیدا کیا گیا ہو، سیدنا سراقہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: پھر تو ہم بھرپور کوشش کریں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم ابوامیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11821]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3837»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 11821 in Urdu