الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوُضُوءِ .
وضو کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 1185
وَعَنْ أَبِي كَاهِلٍ أَنَّهُ قَالَ: مَرَرْتُ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَتَوَضَّأُ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ أَعْطَانَا اللَّهُ مِنْكَ خَيْرًا كَثِيرًا، فَغَسَلَ كَفَّيْهِ، ثُمَّ مَضْمَضَ ثَلَاثًا، وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَلَمْ يُوَقِّتْ، وَطَهَّرَ قَدَمَيْهِ وَلَمْ يُوَقِّتْ، وَقَالَ:" يَا (أَبَا) كَاهِلٍ، ضَعِ الطَّهُورَ مَوَاضِعَهُ، وَأَبْقِ فَضْلَ طَهُورِكَ لِأَهْلِكَ، لَا تُعَطِّشْ أَهْلَكَ، وَلَا تَشْقُقَّ عَلَى خَادِمِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْهَيْثَمُ بْنِ جَمَّازٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْهَيْثَمُ بْنِ جَمَّازٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوکاہل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا، آپ اُس وقت وضو کرنے لگے تھے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ نے ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بہت سی بھلائی عطا کی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ دھوئے، پھر تین مرتبہ کلی کی، تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا، اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، دونوں بازو تین مرتبہ دھوئے، اپنے سر کا مسح کیا، تاہم انہوں نے متعین نہیں کیا، اور دونوں پاؤں دھوئے اور متعین نہیں کیا، آپ نے ارشاد فرمایا: اے ابوکاہل! تم وضو کے پانی کو اس کے مخصوص مقام پر ڈالو! اور وضو کا بچ جانے والا پانی اپنے اہل خانہ کے لئے باقی رہنے دو! تم اپنے اہلخانہ کو پیاسا نہ رکھو، اور اپنے خادم کو مشقت کا شکار نہ کرو!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہیثم بن جماز ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1185]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہیثم بن جماز ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1185]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 1185 in Urdu