🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ يُكَذِّبُ بِالْقَدَرِ وَمَسَائِلِهِمْ وَالزَّنَادِقَةِ .
اس شخص کے بارے میں جو کچھ منقول ہے، جو تقدیر کو جھٹلاتا ہے اور اس کے مسائل کا بیان اور زندیقوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11867
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا هَلَكَتْ أُمَّةٌ قَطُّ إِلَّا بِالْأَنْوَاءِ، وَمَا كَانَ بَدْءُ إِشْرَاكِهَا إِلَّا التَّكْذِيبَ بِالْقَدَرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" مَا هَلَكَتْ أُمَّةٌ قَطُّ حَتَّى تُشْرِكَ بِاللَّهِ، وَلَا أَشْرَكَتْ أُمَّةٌ بِاللَّهِ حَتَّى يَكُونَ أَوَّلُ شِرْكِهَا التَّكْذِيبَ بِالْقَدَرِ".
وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ يَزِيدَ النَّصْرِيُّ مَنْ بَنِي نَصْرٍ، ضَعَّفَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُعْتَبَرُ بِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی بھی امت ستاروں پر یقین رکھنے کی وجہ سے ہی ہلاکت کا شکار ہوئی اور اس کے شرک میں مبتلا ہونے کا آغاز، ہمیشہ تقدیر کو جھٹلانے کے ذریعے ہوا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم اس میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”کوئی بھی امت اس وقت تک ہلاکت کا شکار نہیں ہوئی، جب تک اس نے اللہ کا شریک نہیں ٹھہرایا، اور کسی بھی اُمت نے اللہ کا شریک اُس وقت تک نہیں ٹھہرایا، جب تک ان کے شرک کے آغاز میں تقدیر کو جھٹلانا نہیں آیا۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی عمر بن یزید نصری ہے، جس کا تعلق بن بنو نصر سے ہے، جسے ابن حبان نے ضعیف قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں: اس پر اعتبار کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11867]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1059)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1015»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 11867 in Urdu