الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقَلْبِ .
دل کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 11914
وَعَنْ نُعَيْمِ بْنِ هَمَّارٍ الْغَطَفَانِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنْ آدَمِيٍّ إِلَّا وَقَلْبُهُ بَيْنَ أُصْبُعَيْنِ مِنْ أَصَابِعِ الرَّحْمَنِ، إِنْ شَاءَ أَنْ يُزِيغَهُ أَزَاغَهُ، وَإِنْ شَاءَ أَنْ يُقِيمَهُ أَقَامَهُ، وَكُلَّ يَوْمٍ الْمِيزَانُ بِيَدِ اللَّهِ يَرْفَعُ أَقْوَامًا وَيَضَعُ آخَرِينَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا نعیم بن ہمار غطفانی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ہر آدمی کا دل، رحمن کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہوتا ہے، اگر اللہ تعالیٰ اسے ٹیڑھا کرنا چاہے، تو اسے ٹیڑھا کر دیتا ہے، اگر وہ اُسے ٹھیک رکھنا چاہے، تو اُسے ٹھیک رکھتا ہے، اور روزانہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں میزان ہوتا ہے، وہ کچھ اقوام کو سربلندی عطا کرتا ہے، اور کچھ لوگوں کو پست کر دیتا ہے، ایسا قیامت تک ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11914]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11914]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 11914 in Urdu