الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. بَابُ الْأَعْمَالِ بِالْخَوَاتِيمِ .
اعمال میں، خاتمے کا اعتبار ہو گا
حدیث نمبر: 11918
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ بِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَإِنَّهُ لَمَكْتُوبٌ فِي الْكِتَابِ مِنْ أَهْلِ النَّارِ فَمَاتَ فَدَخَلَ النَّارَ، وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ بِعَمَلِ أَهْلِ النَّارِ وَإِنَّهُ لَمَكْتُوبٌ فِي الْكِتَابِ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ فَإِذَا كَانَ قَبْلَ مَوْتِهِ تَحَوَّلَ فَعَمِلَ بِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ فَمَاتَ فَدَخَلَهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى بِأَسَانِيدَ، وَبَعْضُ أَسَانِيدِهِمَا رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى بِأَسَانِيدَ، وَبَعْضُ أَسَانِيدِهِمَا رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”آدمی اہل جنت کے سے عمل کرتا رہتا ہے اور لوح محفوظ میں اُس کا نام اہل جہنم میں ہوتا ہے، پھر وہ مر کر جہنم میں چلا جاتا ہے، اور کوئی شخص اہل جہنم کے سے عمل کرتا رہتا ہے، حالانکہ لوح محفوظ میں اس کا نام اہل جنت میں ہوتا ہے، تو آدمی مرنے سے پہلے منتقل ہو کر، اہل جنت کے سے عمل کرنے لگتا ہے، اور اسی حالت میں مر کے جنت میں داخل ہو جاتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں حضرات کی بعض اسانید کے رجال، صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11918]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں حضرات کی بعض اسانید کے رجال، صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11918]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4668) اخرجه احمد فى المسند (107/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24241»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 11918 in Urdu