🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. بَابُ الْأَعْمَالِ بِالْخَوَاتِيمِ .
اعمال میں، خاتمے کا اعتبار ہو گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11921
وَعَنِ الْعُرْسِ بْنِ عَمِيرَةَ، وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ الْعَبْدَ لَيَعْمَلُ الْبُرْهَةَ بِعَمَلِ أَهْلِ النَّارِ، ثُمَّ تَعْرِضُ لَهُ الْجَادَّةُ مِنْ جَوَادِّ الْجَنَّةِ فَيَعْمَلُ بِهَا حَتَّى يَمُوتَ عَلَيْهَا، وَذَلِكَ لِمَا كُتِبَ لَهُ، وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ بِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ الْبُرْهَةَ مِنْ دَهْرِهِ، ثُمَّ تَعْرِضُ لَهُ الْجَادَّةُ مِنْ جَوَادِّ أَهْلِ النَّارِ فَيَعْمَلُ بِهَا حَتَّى يَمُوتَ عَلَيْهَا، وَذَلِكَ لِمَا كُتِبَ لَهُ"، رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُمْ ثِقَاتٌ.
سیدنا عرس بن عمیرہ رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایک شخص طویل عرصے تک، اہل جہنم کے سے عمل کرتا رہتا ہے، پھر اس کے لئے جنت کے راستوں میں ایک راستہ سامنے آتا ہے، وہ اس پر عمل کرتا ہے، یہاں تک کہ اسی حالت میں وہ مر جاتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ چیز اُس کے نصیب میں لکھی ہوتی ہے، اور ایک شخص ایک طویل عرصے تک اہل جنت کا سا عمل کرتا رہتا ہے، پھر اس کے سامنے اہل جہنم کے راستوں میں سے ایک راستہ آتا ہے اور وہ اس پر عمل کرتا ہے، یہاں تک کہ وہ اسی حالت میں مر جاتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ چیز اس کے نصیب میں لکھی ہوئی ہوتی ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11921]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (512) أخرجه البزار فى المسند (2159)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 485»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 11921 in Urdu