الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. بَابُ الْأَعْمَالِ بِالْخَوَاتِيمِ .
اعمال میں، خاتمے کا اعتبار ہو گا
حدیث نمبر: 11924
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: صَعِدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمِنْبَرَ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، وَقَالَ:" كِتَابٌ كَتَبَهُ اللَّهُ، فِيهِ أَهْلُ الْجَنَّةِ بِأَسْمَائِهِمْ وَأَنْسَابِهِمْ، مُجْمَلٌ عَلَيْهِمْ لَا يُزَادُ فِيهِمْ وَلَا يُنْقَصُ مِنْهُمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، صَاحِبُ الْجَنَّةِ مَخْتُومٌ بِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَصَاحِبُ النَّارِ مَخْتُومٌ بِعَمَلِ أَهْلِ النَّارِ وَإِنْ عَمِلَ أَيَّ عَمَلٍ، وَقَدْ يُسْلَكُ بِأَهْلِ السَّعَادَةِ طَرِيقُ أَهْلِ الشَّقَاءِ حَتَّى يُقَالَ مَا أَشْبَهَهُ بِهِمْ بَلْ هُوَ مِنْهُمْ، وَتُدْرِكُهُمُ السَّعَادَةُ فَتَسْتَنْقِذُهُمْ، وَقَدْ يُسْلَكُ بِأَهْلِ الشَّقَاءِ طَرِيقُ أَهْلِ السَّعَادَةِ، حَتَّى يُقَالَ مَا أَشْبَهَهُ بِهِمْ بَلْ هُوَ مِنْهُمْ، وَيُدْرِكُهُمُ الشَّقَاءُ، مَنْ كَتَبَهُ اللَّهُ سَعِيدًا فِي أُمِّ الْكِتَابِ لَمْ يُخْرِجْهُ مِنَ الدُّنْيَا حَتَّى يَسْتَعْمِلَهُ بِعَمَلٍ يُسْعِدُهُ قَبْلَ مَوْتِهِ وَلَوْ بِفَوَاقِ نَاقَةٍ"، ثُمَّ قَالَ:" الْأَعْمَالُ بِخَوَاتِيمِهَا الْأَعْمَالُ بِخَوَاتِيمِهَا" ثَلَاثًا، قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ فِي الْقَدَرِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ وَافِدٍ الصَّفَّارُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ وَافِدٍ الصَّفَّارُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کرنے کے بعد ارشاد فرمایا: ”ایک کتاب ہے، جس میں اللہ تعالیٰ نے اہل جنت کے اسماء، اُن کے نسب، ان سب کے بارے میں لکھا ہے، اس میں قیامت کے دن تک کوئی اضافہ نہیں ہو گا اور کوئی کمی نہیں ہو گی، جنتی شخص کے لئے اہل جنت کے عمل کی مہر لگا دی گئی ہے، اور جہنمی شخص کے لئے اہل جہنم کے عمل کی مہر لگا دی گئی ہے، خواہ وہ جو بھی عمل کرے (بعض اوقات ایسا ہوتا ہے) کوئی شخص جو اہل سعادت میں سے ہوتا ہے، وہ اہل شقاوت کے راستے پر چل رہا ہوتا ہے، یہاں تک کہ یہ کہا: جاتا ہے کہ یہ اُن کے ساتھ کتنی مشابہت رکھتا ہے، بلکہ یہ انہی (بدنصیب لوگوں) میں سے ہے اور پھر اسے خوش نصیبی لاحق ہوتی ہے اور اسے بچا لیتی ہے، اسی طرح بدنصیب لوگوں سے تعلق رکھنے والا شخص سعادت مندوں کے راستے پر چل رہا ہوتا ہے یہاں تک کہ یہ کہا: جاتا ہے کہ یہ ان کے ساتھ کتنی مشابہت رکھتا ہے، بلکہ یہ انہی (سعادت مندوں) میں سے ہے، اور پھر بدنصیبی اس تک پہنچ جاتی ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے لوح محفوظ میں سعادت مند لکھ دیا ہے، اللہ تعالیٰ اُسے دنیا سے نکالنے سے پہلے، اس سے وہ عمل لے گا کہ جو اس کے مرنے سے پہلے اسے سعادت مند بنا دے گا، خواہ وہ اس کے مرنے سے اتنی دیر پہلے ہو، جتنا اونٹنی کے دو مرتبہ دودھ دوہنے کے درمیان کا وقفہ ہوتا ہے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اعمال میں، خاتمے کا اعتبار ہوتا ہے، اعمال میں، خاتمے کا اعتبار ہوتا ہے۔“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث مذکور ہے، جو تقدیر کے بارے میں ہے اور وہ اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حماد بن وافد صفار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11924]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حماد بن وافد صفار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11924]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5215، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5793»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11924 in Urdu