الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. بَابٌ فِي الْأُذُنَيْنِ .
کانوں کا بیان
حدیث نمبر: 1197
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ بْنِ مُفَضَّلٍ الْمَدَنِيِّ قَالَ: أَرَانِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ الْوُضُوءَ، أَخَذَ رِكْوَةً فَوَضَعَهَا عَنْ يَسَارِهِ، وَصَبَّ عَلَى يَدِهِ الْيُمْنَى فَغَسَلَهَا ثَلَاثًا، ثُمَّ أَدَارَ الرِّكْوَةَ عَلَى يَدِهِ الْيُمْنَى فَغَسَلَهَا ثَلَاثًا، فَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ثَلَاثًا، وَأَخَذَ مَاءً جَدِيدًا لِصِمَاخِهِ فَمَسَحَ صِمَاخَهُ، فَقُلْتُ: قَدْ مَسَحْتَ أُذُنَيْكَ! فَقَالَ: يَا غُلَامُ، إِنَّهُمَا مِنَ الرَّأْسِ، لَيْسَ هُمَا مِنَ الْوَجْهِ، ثُمَّ قَالَ: يَا غُلَامُ، هَلْ رَأَيْتَ؟ وَهَلْ فَهِمْتَ؟ (أَوْ أُعِيدُ عَلَيْكَ؟ فَقُلْتُ: قَدْ كَفَانِي وَقَدْ فَهِمْتُ) قَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَوَضَّأُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: وَعُمَرُ بْنُ أَبَانَ لَا يُدْرَى مَنْ هُوَ. قُلْتُ: ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: وَعُمَرُ بْنُ أَبَانَ لَا يُدْرَى مَنْ هُوَ. قُلْتُ: ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
عمر بن ابان بن مفضل مدنی بیان کرتے ہیں: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے مجھے وضو کر کے دکھایا، اُنہوں نے پانی کا برتن لے کر اپنے بائیں طرف رکھا اور پھر اپنے دائیں ہاتھ پر پانی ڈال کر اسے تین مرتبہ دھویا، پھر انہوں نے برتن گھما کر دائیں طرف رکھا اور اسے تین مرتبہ دھویا، پھر انہوں نے اپنے سر کا تین مرتبہ مسح کیا، کانوں کے لیے انہوں نے نئے سرے سے پانی لے کر کان کا مسح کیا، تو میں نے کہا: آپ نے تو کان کا بھی مسح کر لیا ہے، تو انہوں نے فرمایا: اے لڑکے! یہ دونوں (کان) سر کا حصہ ہیں، چہرے کا حصہ نہیں ہیں (یعنی سر کی طرح ان کا بھی مسح کیا جائے گا، انہیں چہرے کے ساتھ دھویا نہیں جائے گا) پھر انہوں نے دریافت کیا ہے: اے لڑکے! کیا تم نے دیکھ لیا ہے؟ کیا تم نے سمجھ لیا ہے؟ یا میں تمہارے سامنے دُہرا دوں؟ تو میں نے کہا: میری کفایت ہو گئی ہے، اور میں نے سمجھ لیا ہے، تو انہوں نے فرمایا: میں نے اللہ کے رسول کو اسی طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، امام ذہبی فرماتے ہیں: عمر بن ابان نامی راوی کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا کہ یہ کون ہے؟ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:): میں یہ کہتا ہوں: ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1197]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3386، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 296»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1197 in Urdu