الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابٌ فِيمَا كَانَ فِي الْجَمَلِ وَصِفِّينَ وَغَيْرِهِمَا .
جنگ جمل، جنگ صفین اور دیگر میں جو کچھ ہوا، اس کا بیان
حدیث نمبر: 12028
وَعَنْ أَبِي جَرْوٍ الْمَازِنِيِّ قَالَ: شَهِدْتُ عَلِيًّا وَالزُّبَيْرَ حِينَ تَوَاقَفَا، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: يَا زُبَيْرُ، أَنْشُدُكَ اللَّهَ، أَسَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّكَ تُقَاتِلُ وَأَنْتَ ظَالِمٌ؟". قَالَ: نَعَمْ، وَلَمْ أَذْكُرْ إِلَّا فِي مَوْقِفِي هَذَا ثُمَّ انْصَرَفَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُسْلِمٍ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: لَمْ يَصِحَّ حَدِيثُهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُسْلِمٍ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: لَمْ يَصِحَّ حَدِيثُهُ.
ابوجرو مازنی بیان کرتے ہیں: میں سیدنا علی اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہما کے پاس موجود تھا، جب یہ دونوں صاحبان ایک دوسرے کے سامنے آ کے ٹھہرے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اُن سے کہا: اے زبیر! میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں، کہ کیا آپ نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم (علی کے ساتھ) جنگ کرو گے اور تم ظلم کرنے والے ہو گے“ تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں! لیکن مجھے یہ بات یہاں کھڑے ہو کر یاد آئی ہے، پھر وہ واپس چلے گئے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک بن مسلم ہے، امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس کی نقل کردہ حدیث مستند نہیں ہوتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12028]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (666)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12028 in Urdu