الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابٌ فِيمَا كَانَ فِي الْجَمَلِ وَصِفِّينَ وَغَيْرِهِمَا .
جنگ جمل، جنگ صفین اور دیگر میں جو کچھ ہوا، اس کا بیان
حدیث نمبر: 12038
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ كُوزٍ قَالَ: كُنْتُ مَعَ مَوْلَايَ يَوْمَ الْجَمَلِ، فَأَقْبَلَ فَارِسٌ فَقَالَ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ. فَقَالَتْ عَائِشَةُ: سَلُوهُ مَنْ هُوَ؟ قِيلَ: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: أَنَا عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ. قَالَتْ: قُولُوا لَهُ: مَا تُرِيدُ؟ قَالَ: أَنْشُدُكِ بِاللَّهِ الَّذِي أَنْزَلَ الْكِتَابَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِكِ، أَتَعْلَمِينَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَعَلَ عَلِيًّا وَصِيًّا عَلَى أَهْلِهِ وَفِي أَهْلِهِ؟ قَالَتْ: اللَّهُمَّ نَعَمْ. قَالَ: فَمَا لَكِ؟ قَالَتْ: أَطْلُبُ بِدَمِ عُثْمَانَ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ. قَالَ: فَتَكَلَّمَ، ثُمَّ جَاءَ فَوَارِسُ أَرْبَعَةٌ فَهَتَفَ بِهِمْ رَجُلٌ مِنْهُمْ. قَالَ: تَقُولُ عَائِشَةُ: ابْنُ أَبِي طَالِبٍ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، سَلُوهُ مَا يُرِيدُ؟ قَالُوا: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: أَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ. قَالَتْ: سَلُوهُ مَا يُرِيدُ؟ قَالُوا: مَا تُرِيدُ؟ قَالَ: أَنْشُدُكِ بِاللَّهِ الَّذِي أَنْزَلَ الْكِتَابَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِكِ، أَتَعْلَمِينَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَعَلَنِي وَصِيًّا عَلَى أَهْلِهِ وَفِي أَهْلِهِ؟ قَالَتْ: اللَّهُمَّ نَعَمْ. قَالَ: فَمَا لَكِ؟ قَالَتْ: أَطْلُبُ بِدَمِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عُثْمَانَ. قَالَ: أَرِينِي قَتَلَةَ عُثْمَانَ. ثُمَّ انْصَرَفَ وَالْتَحَمَ الْقِتَالُ. قَالَ: فَرَأَيْتُ هِلَالَ بْنَ وَكِيعٍ رَأْسَ بَنِي تَمِيمٍ مَعَهُ غُلَامٌ لَهُ حَبَشِيٌّ مِثْلُ الْجَانِّ، وَهُوَ يُقَاتِلُ بَيْنَ يَدَيْ عَائِشَةَ وَهُوَ يَقُولُ: أَضْرِبُهُمْ بِذَكَرِ الْقِطَاطْ إِذْ فَرَّ عَوْنٌ وَأَبُو حِمَاطْ وَنَكَبَ النَّاسُ عَنِ الصِّرَاطِ.
فَحَانَتْ مِنِّي الْتِفَاتَةٌ، فَإِذَا هُوَ قَدْ شُدِخَ وَغُلَامُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَسَعِيدُ بْنُ كُوزٍ، وَأَسْبَاطُ بْنُ عَمْرٍو الرَّاوِي عَنْهُ لَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
فَحَانَتْ مِنِّي الْتِفَاتَةٌ، فَإِذَا هُوَ قَدْ شُدِخَ وَغُلَامُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَسَعِيدُ بْنُ كُوزٍ، وَأَسْبَاطُ بْنُ عَمْرٍو الرَّاوِي عَنْهُ لَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سعید بن کوز بیان کرتے ہیں: جنگ جمل کے موقع پر میں اپنے آقا کے ساتھ تھا، ایک شہسوار آیا اور بولا: اے اُم المؤمنین، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اس سے پوچھو کہ یہ کون ہے؟ اس سے دریافت کیا گیا: تم کون ہو؟ تو اس نے بتایا: میں عمار بن یاسر ہوں، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تم لوگ اس سے پوچھو کہ تم کیا چاہتے ہو؟ تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے کہا: میں آپ کو اس اللہ کا واسطہ دے کر یہ بات دریافت کرتا ہوں، جس نے آپ کے گھر میں اللہ کے رسول پر کتاب نازل کی تھی، کیا آپ یہ بات جانتی ہیں؟ کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اہل خانہ پر اور اپنے اہل خانہ کے بارے میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو وصی مقرر کیا تھا؟ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اللہ جانتا ہے، جی ہاں! سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: تو پھر آپ کیا کرنا چاہتی ہیں؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں امیرالمؤمنین سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے خون کا قصاص چاہتی ہوں، راوی کہتے ہیں: پھر انہوں نے کوئی بات چیت کی، پھر چار شہسوار آئے، ان میں سے ایک شخص نے بلند آواز میں پکارا، راوی بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: رب کعبہ کی قسم! یہ تو ابن ابوطالب ہیں، تم اُن سے دریافت کرو، یہ کون ہیں اور یہ کیا چاہتے ہیں؟ لوگوں نے دریافت کیا: آپ کون ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میں علی بن ابوطالب ہوں، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تم لوگ ان سے دریافت کرو کہ یہ کیا چاہتے ہیں؟ لوگوں نے دریافت کیا: آپ کیا چاہتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میں آپ کو اُس اللہ کا واسطہ دے کر یہ بات دریافت کرتا ہوں کہ جس نے آپ کے گھر میں اللہ کے رسول پر کتاب نازل کی، کہ کیا آپ یہ بات جانتی ہیں؟ کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اہل خانہ پر اور اپنے اہل خانہ کے بارے میں مجھے ”وصی“ بنایا تھا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اللہ جانتا ہے، جی ہاں! سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: پھر آپ کیا چاہتی ہیں؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں امیرالمؤمنین سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے خون کا قصاص چاہتی ہوں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ مجھے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے قاتلین دکھا دیں، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ واپس چلے گئے اور لڑائی شروع ہو گئی۔ راوی کہتے ہیں: پھر میں نے بنو تمیم کے سردار ہلال بن وکیع کو دیکھا، اس کے ساتھ اس کا ایک حبشی غلام تھا، جو جن لگتا تھا، وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے آگے لڑائی کر رہا تھا اور یہ شعر پڑھ رہا تھا: ”میں ان پر بھرپور حملے کرتا ہوں، جب عون اور ابوحماط فرار ہوتے ہیں، اور لوگ راستے سے ہٹ جاتے ہیں۔“ پھر میری توجہ ذرا سی ہٹی، تو میں نے دیکھا کہ اس سردار اور اس کے غلام کو قتل کر دیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، سعید بن کوز نامی راوی اور اس سے روایت نقل کرنے والا شخص اسباط بن عمرو، میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12038]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، سعید بن کوز نامی راوی اور اس سے روایت نقل کرنے والا شخص اسباط بن عمرو، میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12038]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12038 in Urdu