الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابٌ فِيمَا كَانَ بَيْنَهُمْ يَوْمَ صِفِّينَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ .
اس چیز کا بیان، جو لوگوں کے درمیان ”یوم صفین“ کے موقع پر ہوئی
حدیث نمبر: 12061
وَعَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ قَالَ: قَالَ عَمَّارٌ يَوْمَ صِفِّينَ: ائْتُونِي بِشَرْبَةِ لَبَنٍ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" آخِرُ شَرْبَةٍ تَشْرَبُهَا مِنَ الدُّنْيَا شَرْبَةُ لَبَنٍ". فَأُتِيَ بِشَرْبَةِ لَبَنٍ فَشَرِبَهَا، ثُمَّ تَقَدَّمَ فَقُتِلَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَبَيَّنَ أَنَّ الَّذِي سَقَاهُ أَبُو الْمُخَارِقِ، وَزَادَ فِيهِ: ثُمَّ نَظَرَ إِلَى لِوَاءِ مُعَاوِيَةَ، فَقَالَ: قَاتَلْتُ صَاحِبَ هَذِهِ الرَّايَةِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّهُ مُنْقَطِعٌ.

ابوبختری بیان کرتے ہیں: جنگ صفین کے دن سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میرے پاس دودھ لے کر آؤ! کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: ”دنیا میں، جو تم آخری چیز پیو گے، وہ دودھ ہو گا۔“ ان کے پاس دودھ لایا گیا، انہوں نے پیا پھر وہ آگے بڑھے اور پھر شہید ہو گئے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: انہیں ابومخارق نے دودھ پینے کے لئے دیا تھا اور اس میں یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: پھر انہوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے جھنڈے کی طرف دیکھا اور بولے: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل کر اس جھنڈے والے شخص کے خلاف جنگ کی تھی۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ یہ روایت منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12061]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (319/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18401»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
Majma al-Zawa'id Hadith 12061 in Urdu