🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. بَابُ مَا جَاءَ فِي الصُّلْحِ وَمَا كَانَ بَعْدَهُ .
صلح کے بارے میں اور اس کے بعد جو صورتحال ہوئی اس کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12077
وَعَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى مُعَاوِيَةَ وَهُوَ جَالِسٌ، وَعَمْرُو بْنُ الْعَاصِ جَالِسٌ عَلَى فِرَاشِهِ، فَجَلَسَ شَدَّادٌ بَيْنَهُمَا وَقَالَ: هَلْ تَدْرِيَانِ مَا يُجْلِسُنِي بَيْنَكُمَا؟ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا رَأَيْتُمُوهُمَا جَمِيعًا فَفَرِّقُوا بَيْنَهُمَا، فَوَاللَّهِ مَا اجْتَمَعَا إِلَّا عَلَى غَدْرَةٍ"، فَأَحْبَبْتُ أَنْ أُفَرِّقَ بَيْنَكُمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَعْلَى بْنِ شَدَّادٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ ایک مرتبہ وہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بیٹھے ہوئے تھے اور سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بچھونے پر بیٹھے ہوئے تھے، سیدنا شداد رضی اللہ عنہ ان دونوں کے درمیان بیٹھ گئے اور انہوں نے فرمایا: کیا تم دونوں یہ بات جانتے ہو کہ میں تم دونوں کے درمیان کیوں بیٹھا ہوں؟ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب تم لوگ ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھو، تو ان دونوں کو الگ کروا دینا کیونکہ اللہ کی قسم! یہ دونوں کسی عہد شکنی پر ہی اکٹھے ہوں گے۔“ (پھر سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) تو میں نے اس بات کو پسند کیا کہ میں تم دونوں کو الگ کروا دوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن یعلیٰ بن شداد ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12077]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7161)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7161»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 12077 in Urdu