🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. بَابٌ فِيمَا كَانَ مِنْ أَمْرِ ابْنِ الزُّبَيْرِ . وَيَزِيدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، وَاسْتِخْلَافُ أَبِيهِ لَهُ ، وَأَيَّامُ الْحَرَّةِ ، وَغَيْرُ ذَلِكَ
صلح کے بارے میں اور اس کے بعد جو صورتحال ہوئی اس کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12087
وَعَنْ أَبِي الْمُحَيَّاةِ - يَعْنِي الْمُخْتَارَ - عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَدِمْتُ مَكَّةَ بَعْدَمَا صُلِبَ - أَوْ قُتِلَ - ابْنُ الزُّبَيْرِ بِثَلَاثَةِ أَيَّامٍ، فَكَلَّمَتْ أُمُّهُ أَسْمَاءُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ الْحَجَّاجَ فَقَالَتْ: أَمَا آنَ لِهَذَا الرَّاكِبِ أَنْ يَنْزِلَ؟ قَالَ: الْمُنَافِقُ؟ قَالَتْ: لَا وَاللَّهِ، مَا كَانَ بِمُنَافِقٍ، وَلَقَدْ كَانَ صَوَّامًا قَوَّامًا. قَالَ: فَاسْكُتِي، فَإِنَّكِ عَجُوزٌ قَدْ خَرِفْتِ. قَالَتْ: مَا خَرِفْتُ [ مُنْذُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَخْرُجُ مِنْ ثَقِيفٍ كَذَّابٌ وَمُبِيرٌ". أَمَّا الْكَذَّابُ فَقَدْ رَأَيْنَاهُ - يَعْنِى الْمُخْتَارَ -، وَأَمَّا الْمُبِيرُ فَأَنْتَ.
زَادَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: فَقَالَ الْحَجَّاجُ: فِي حَدِيثِهِ: مُبِيرُ الْمُنَافِقِينَ ]
.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو الْمُحَيَّاةِ وَأَبُوهُ لَمْ أَعْرِفْهُمَا.
ابومحیاۃ، یعنی مختار اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو شہید کیے جانے کے جانے کے تین بعد مکہ آیا، ان کی والدہ سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما نے حجاج کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا: اب وہ وقت آ گیا ہے کہ یہ سوار نیچے اتر آئے (یعنی ان کی لاش کو سولی سے اتار دیا جائے) تو حجاج نے دریافت کیا: منافق کی؟ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے فرمایا: جی نہیں! اللہ کی قسم! وہ منافق نہیں تھا بلکہ وہ تو روزہ دار اور نفلی نماز پڑھنے والا شخص تھا، حجاج نے کہا: تم خاموش رہو تم ایک بوڑھی عورت ہو، جو خرافات بولتی ہو، تو سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے فرمایا: جب سے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: میں نے کبھی کوئی خرافات بیان نہیں کی ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”ثقیف قبیلے سے ایک کذاب (یعنی نبوت کا جھوٹا دعویدار) اور ایک خون بہانے والا شخص نکلے گا۔“ جہاں تک کذاب کا تعلق ہے، تو اُسے ہم نے دیکھ لیا (اس سے مراد مختار ثقفی ہے) اور جہاں تک خون بہانے والے کا تعلق ہے تو اس سے مراد تم ہو۔ ابوبکر بن ابوشیبہ نے اپنی روایت میں یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: حجاج نے کہا: میں منافقین کا خون بہانے والا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، ابومحیاۃ اور اس کے والد، ان دونوں سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12087]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (101/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 12087 in Urdu