🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. بَابُ افْتِرَاقِ الْأُمَمِ وَاتِّبَاعِ سُنَنِ مَنْ مَضَى .
(اس امت کا) مختلف گروہوں مین تقسیم ہونا اور پہلے (کے امتوں) کے طریقوں کی پیروی کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12095
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: ذُكِرَ رَجُلٌ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَهُ نِكَايَةٌ فِي الْعَدُوِّ وَاجْتِهَادٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا أَعْرِفُ هَذَا". قَالَ: بَلْ نَعْتُهُ كَذَا وَكَذَا. قَالَ:" مَا أَعْرِفُهُ". فَبَيْنَمَا نَحْنُ كَذَلِكَ إِذْ طَلَعَ الرَّجُلُ، فَقَالَ: هُوَ هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" مَا كُنْتُ أَعْرِفُ هَذَا، هَذَا أَوَّلُ قَرْنٍ رَأَيْتُهُ فِي أُمَّتِي، إِنَّ فِيهِ لَسَفْعَةً مِنَ الشَّيْطَانِ". فَلَمَّا دَنَا الرَّجُلُ سَلَّمَ فَرَدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنْشُدُكَ بِاللَّهِ، هَلْ حَدَّثْتَ نَفْسُكَ حِينَ طَلَعْتَ عَلَيْنَا أَنْ لَيْسَ فِي الْقَوْمِ أَحَدٌ أَفْضَلَ مِنْكَ؟". قَالَ: اللَّهُمَّ نَعَمْ. قَالَ: فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ فَصَلَّى، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَأَبِي بَكْرٍ:" قُمْ فَاقْتُلْهُ". فَدَخَلَ أَبُو بَكْرٍ، فَوَجَدَهُ قَائِمًا يُصَلِّي، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ فِي نَفْسِهِ: إِنَّ لِلصَّلَاةِ حُرْمَةً وَحَقًّا، وَلَوْ أَنِّي اسْتَأْمَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَجَاءَ إِلَيْهِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَتَلْتَهُ؟". قَالَ: لَا، رَأَيْتُهُ قَائِمًا يُصَلِّي، وَرَأَيْتُ لِلصَّلَاةِ حُرْمَةً وَحَقًّا، وَإِنْ شِئْتَ أَنْ أَقْتُلَهُ قَتَلْتُهُ؟ قَالَ:" لَسْتَ بِصَاحِبِهِ، اذْهَبْ أَنْتَ يَا عُمَرُ فَاقْتُلْهُ". فَدَخَلَ عُمَرُ الْمَسْجِدَ فَإِذَا هُوَ سَاجِدٌ، فَانْتَظَرَهُ طَوِيلًا، ثُمَّ قَالَ عُمَرُ فِي نَفْسِهِ: إِنَّ لِلسُّجُودِ حَقًّا، وَلَوْ أَنِّي اسْتَأْمَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَدِ اسْتَأْمَرَهُ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنِّي. فَجَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَقَتَلْتَهُ؟". قَالَ: لَا، رَأَيْتُهُ سَاجِدًا، وَرَأَيْتُ لِلسُّجُودِ حَقًّا، وَإِنْ شِئْتَ أَنْ أَقْتُلَهُ قَتَلْتُهُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَسْتَ بِصَاحِبِهِ، قُمْ يَا عَلِيُّ أَنْتَ صَاحِبُهُ إِنْ وَجَدْتَهُ". فَدَخَلَ، فَوَجَدَهُ قَدْ خَرَجَ مِنَ الْمَسْجِدِ، فَرَجَعَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَقَتَلْتَهُ؟". قَالَ: لَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ قُتِلَ مَا اخْتَلَفَ رَجُلَانِ مِنْ أُمَّتِي حَتَّى يَخْرُجَ الدَّجَّالُ".
ثُمَّ حَدَّثَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْأُمَمِ فَقَالَ:" تَفَرَّقَتْ أُمَّةُ مُوسَى عَلَى إِحْدَى وَسَبْعِينَ مِلَّةً، سَبْعُونَ مِنْهَا فِي النَّارِ وَوَاحِدَةٌ فِي الْجَنَّةِ. وَتَفَرَّقَتْ أُمَّةُ عِيسَى عَلَى اثْنَتَيْنِ وَسَبْعِينَ مِلَّةً، إِحْدَى وَسَبْعُونَ مِنْهَا فِي النَّارِ وَوَاحِدَةٌ فِي الْجَنَّةِ".
فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَتَعْلُو أُمَّتِي عَلَى الْفِرْقَتَيْنِ جَمِيعًا بِمِلَّةٍ، اثْنَتَانِ وَسَبْعُونَ فِي النَّارِ وَوَاحِدَةٌ فِي الْجَنَّةِ". قَالَ: مَنْ هُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" الْجَمَاعَاتُ".
قَالَ يَعْقُوبُ بْنُ زَيْدٍ: وَكَانَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ إِذَا حَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَلَا مِنْهُ قُرْآنًا وَمِنْ قَوْمِ مُوسَى أُمَّةٌ يَهْدُونَ بِالْحَقِّ وَبِهِ يَعْدِلُونَ
ثُمَّ ذَكَرَ أُمَّةَ عِيسَى فَقَالَ: وَلَوْ أَنَّ أَهْلَ الْكِتَابِ آمَنُوا وَاتَّقَوْا لَكَفَّرْنَا عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَلَأَدْخَلْنَاهُمْ جَنَّاتِ النَّعِيمِ
ثُمَّ ذَكَرَ أُمَّتَنَا فَقَالَ: وَمِمَّنْ خَلَقْنَا أُمَّةٌ يَهْدُونَ بِالْحَقِّ وَبِهِ يَعْدِلُونَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ نَجِيحٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي قِتَالِ الْخَوَارِجِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک شخص کا ذکر کیا گیا، جو دشمن کو بہت نقصان پہنچاتا تھا اور عبادت و ریاضت میں بڑا اہتمام کرتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے اسے نہیں پہچانا، راوی نے عرض کی: اس کا حلیہ اس اس طرح کا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے اسے نہیں پہچانا، راوی بیان کرتے ہیں، اسی دوران وہ شخص سامنے آ گیا، تو راوی نے کہا: یہ وہ شخص ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے اسے نہیں پہچانا تھا، یہ وہ پہلا سینگ ہے، جسے میں اپنی امت میں دیکھ رہا ہوں اور اس میں شیطان کا داغ موجود ہے، جب وہ شخص قریب آیا تو اس نے سلام کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سلام کا جواب دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: جب تم ہمارے سامنے آئے تھے، تو کیا تم نے من میں یہ سوچا تھا کہ ان سب لوگوں میں کوئی بھی تم سے زیادہ فضیلت نہیں رکھتا؟ اس نے جواب دیا: اللہ جانتا ہے جی ہاں!۔ پھر وہ شخص مسجد میں داخل ہوا اور اس نے نماز ادا کرنا شروع کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم اٹھو اور اسے قتل کر دو، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اندر گئے، انہوں نے اس شخص کو کھڑے ہو کر نماز ادا کرتے ہوئے پایا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دل میں سوچا کہ نماز کی ایک مخصوص حرمت اور حق ہے، اگر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دوبارہ اس بارے میں معلوم کر لوں تو یہ مناسب ہو گا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: کیا تم نے اسے قتل کر دیا ہے؟ انہوں نے عرض کی: جی نہیں! میں نے اسے نماز ادا کرتے ہوئے پایا، تو میں نے یہ سوچا کہ نماز کی حرمت اور مخصوص حق ہوتا ہے، اگر آپ یہ چاہیں کہ میں اسے قتل کر دوں، تو میں اسے قتل کر دیتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کے متعلقہ فرد نہیں ہو، اے عمر! تم جاؤ اور اسے قتل کر دو، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ مسجد میں داخل ہوئے، تو وہ شخص سجدے کی حالت میں تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کا خاصی دیر انتظار کیا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے من میں سوچا کہ سجدے کا مخصوص حق ہوتا ہے، اگر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دوبارہ اس بارے میں معلوم کر لوں تو یہ مناسب ہو گا، کیونکہ ان صاحب نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دوبارہ معلوم کیا تھا، جو مجھ سے بہتر ہیں، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے اسے قتل کر دیا ہے؟ انہوں نے عرض کی: جی نہیں! میں نے اسے سجدے کی حالت میں دیکھا، تو میں نے یہ سوچا کہ سجدے کا مخصوص حق ہوتا ہے، لیکن اگر آپ چاہیں کہ میں اسے قتل کر دوں، تو میں اسے قتل کر دیتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کے متعلقہ فرد نہیں ہو، اے علی! تم اس کے متعلقہ فرد ہو، اگر تم نے اسے پا لیا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ اندر داخل ہوئے، تو انہوں نے اس شخص کو پایا کہ وہ مسجد سے جا چکا تھا، وہ واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے اسے قتل کر دیا ہے؟ انہوں نے عرض کی: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر شخص قتل ہو جاتا تو دجال کے نکلنے تک میری امت کے دو آدمیوں نے بھی اختلاف نہیں کرنا تھا۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اُمتوں کے بارے میں بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی امت اکہتر گروہوں میں تقسیم ہو گئی تھی، جن میں سے ستر جہنم میں جائیں گے اور ایک جنت میں جائے گا، سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی امت بہتر گروہوں میں تقسیم ہو گئی تھی، جن میں سے اکہتر جہنم میں جائیں گے اور ایک جنت میں جائے گا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری امت ان دونوں گروہوں پر ایک فرقے کے حوالے سے غالب ہو گی، ان میں سے بہتّر جہنم میں جائیں گے اور ایک جنت میں جائے گا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ (یعنی جنت میں جانے والے) کون ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جماعت۔ یعقوب بن زید بیان کرتے ہیں: سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ حدیث بیان کرتے تھے، تو اُس کے ساتھ قرآن کی یہ آیت بھی تلاوت کرتے تھے: ”اور موسیٰ کی قوم میں ایک گروہ ایسا تھا جو حق کے مطابق رہنمائی کرتا تھا اور اس کے مطابق فیصلے کرتا تھا۔“ پھر جب انہوں نے سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی امت کا ذکر کیا، تو انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور اگر اہل کتاب (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر) ایمان لے آتے اور پرہیزگاری اختیار کرتے، تو ہم نے ان سے ان کے گناہ دور کر دینے تھے اور انہیں نعمتوں والی جنت میں داخل کر دینا تھا۔“ پھر جب انہوں نے ہماری اُمت کا ذکر کیا تو یہ آیت تلاوت کی: ”اور جنہیں ہم نے پیدا کیا ہے ان میں ایک گروہ ایسا ہے، جو حق کے مطابق رہنمائی کرتے ہیں اور اس (حق) کے مطابق عدل (یا فیصلے) کرتے ہیں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابومعشر نجیح ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس سے پہلے خوارج کے ساتھ جنگ کرنے سے متعلق باب میں، اس حدیث کے مختلف طرق گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12095]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 12095 in Urdu