🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. بَابٌ فِيمَنْ يَأْمُرُ بِالْمَعْرُوفِ عِنْدَ فَسَادِ النَّاسِ .
اس شخص کا بیان، جو لوگوں کے فساد کے وقت نیکی کا حکم دے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12109
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ لِهَذَا الدِّينِ إِقْبَالًا وَإِدْبَارًا، أَلَا وَإِنَّ مِنْ إِقْبَالِ هَذَا الدِّينِ أَنْ تَفْقَهَ الْقَبِيلَةُ بِأَسْرِهَا حَتَّى لَا يَبْقَى فِيهَا إِلَّا الْفَاسِقُ أَوِ الْفَاسِقَانِ ذَلِيلَانِ، فَهُمَا إِنْ تَكَلَّمَا قُهِرَا وَاضْطُهِدَا. وَإِنَّ مِنْ إِدْبَارِ هَذَا الدِّينِ أَنْ تَجْفُوَ الْقَبِيلَةُ بِأَسْرِهَا فَلَا يَبْقَى فِيهَا إِلَّا الْفَقِيهُ وَالْفَقِيهَانِ، فَهُمَا ذَلِيلَانِ إِنْ تَكَلَّمَا قُهِرَا وَاضْطُهِدَا. وَيَلْعَنُ آخِرُ هَذِهِ الْأُمَّةِ أَوَّلَهَا، أَلَا وَعَلَيْهِمْ حَلَّتِ اللَّعْنَةُ حَتَّى يَشْرَبُوا الْخَمْرَ عَلَانِيَةً حَتَّى تَمُرَّ الْمَرْأَةُ بِالْقَوْمِ فَيَقُومَ إِلَيْهَا بَعْضُهُمْ فَيَرْفَعُ بِذَيْلِهَا كَمَا يَرْفَعُ بِذَنْبٍ النَّعْجَةِ، فَقَائِلٌ يَقُولُ يَوْمَئِذٍ: أَلَا وَارَيْتَهَا وَرَاءَ الْحَائِطِ، فَهُوَ يَوْمَئِذٍ فِيهِمْ مِثْلُ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ فِيكُمْ، فَمَنْ أَمَرَ يَوْمَئِذٍ بِالْمَعْرُوفِ وَنَهَى عَنِ الْمُنْكَرِ فَلَهُ أَجْرُ خَمْسِينَ مِمَّنْ رَآنِي وَآمَنَ بِي وَأَطَاعَنِي وَبَايَعَنِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس دین کی ایک آمد ہے اور ایک رخصتی ہو گی، اس دین کی آمد میں یہ بات شامل ہے کہ پورا قبیلہ دین کی سمجھ بوجھ حاصل کر لے گا اور پورے قبیلے میں ایک یا دو فاسق رہ جائیں گے، جو کمتر ہوں گے اور ان دونوں کا یہ عالم ہو گا کہ اگر وہ کوئی بات کریں گے، تو دب کے کریں گے اور زیرنگیں ہو کر کریں گے، اور اس دین کی رخصتی یہ ہو گی کہ پورا قبیلہ زیادتی کرے گا، ان میں صرف ایک یا دو عالم ہوں گے اور وہ دونوں کمتر ہوں گے، اگر وہ بات چیت کریں گے، تو دب کر کریں گے اور مجبور ہو کر کریں گے، اور اس امت کا آخری حصہ پہلے والوں پر لعنت کرے گا، خبردار! ان لوگوں پر لعنت حلال ہو جائے گی، یہاں تک کہ وہ لوگ اعلانیہ طور پر شراب نوشی کریں گے، یہاں تک ایک عورت کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے گی، تو ان میں سے ایک شخص اُٹھ کر اُس عورت کے پاس جائے گا اور اس عورت کے دامن کو یوں اٹھائے گا، جس طرح بکری کی دم کو اوپر کیا جاتا ہے، اس وقت کوئی شخص یہ کہے گا: تم اسے دیوار کے پیچھے لے جاؤ، تو ان لوگوں کے درمیان اُس شخص کا یہ عالم ہو گا، جو تمہارے درمیان ابوبکر اور عمر کی حالت ہے، اس وقت میں جو شخص نیکی کا حکم دے گا اور برائی سے منع کرے گا، اُسے ان پچاس افراد کی مانند اجر ملے گا، جنہوں نے مجھے دیکھا، مجھ پر ایمان لائے، میری اطاعت کی اور میری بیعت کی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12109]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7863 و 7807)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7807، 7863، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4471، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3772/2»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 12109 in Urdu