الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. بَابٌ فِي الْأَمْرِ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْمُنْكَرِ وَفِيمَنْ لَا تَأْخُذُهُ فِي اللَّهِ لَوْمَةُ لَائِمٍ .
نیکی کا حکم دینے برائی سے منع کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 12132
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَرَفْتُ فِي وَجْهِهِ أَنَّهُ قَدْ حَفَزَهُ شَيْءٌ، فَتَوَضَّأَ ثُمَّ خَرَجَ فَلَمْ يُكَلِّمْ أَحَدًا. فَدَنَوْتُ مِنَ الْحُجُرَاتِ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ: مُرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَانْهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَدْعُوَنِي فَلَا أُجِيبُكُمْ وَتَسَلُونِي فَلَا أُعْطِيكُمْ وَتَسْتَنْصِرُونِي فَلَا أَنْصُرُكُمْ". قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ أَحَدُ الْمَجَاهِيلِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے سے مجھے اندازہ ہو گیا کہ آپ کو کوئی ناگوار صورت حال پیش آئی ہے، آپ نے وضو کیا اور آپ نے کسی کے ساتھ بات چیت نہیں کی، میں حجروں کے قریب ہوئی تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”اے لوگو! بے شک اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے، کہ تم لوگ نیکی کا حکم دو اور تم برائی سے منع کرو، اس سے پہلے کہ تم لوگ مجھ سے دعا کرو اور میں تمہاری دعا قبول نہ کروں، تم لوگ مجھ سے مانگو، تو میں تمہیں عطا نہ کروں، تم لوگ مجھ سے مدد مانگو، تو میں تمہاری مدد نہ کروں۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عمر ہے، جو مجہول راویوں میں سے ایک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12132]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عمر ہے، جو مجہول راویوں میں سے ایک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12132]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6661»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12132 in Urdu