الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابٌ فِي ظُهُورِ الْمَعَاصِي .
گناہوں کا ظاہر ہونا
حدیث نمبر: 12145
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا ظَهَرَتِ الْمَعَاصِي فِي أُمَّتِي عَمَّهُمُ اللَّهُ بِعَذَابٍ مِنْ عِنْدِهِ". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَمَا فِيهِمْ صَالِحُونَ؟ قَالَ:" بَلَى". قُلْتُ: فَكَيْفَ يُصْنَعُ بِأُولَئِكَ؟ قَالَ:" يُصِيبُهُمْ مَا أَصَابَ النَّاسَ، ثُمَّ يَصِيرُونَ إِلَى مَغْفِرَةٍ مِنَ اللَّهِ وَرِضْوَانٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب میری امت میں معاصی ظاہر ہو جائیں گے، تو اللہ تعالیٰ اپنی طرف سے ان سب کو عمومی عذاب دے گا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ان میں نیک لوگ نہیں ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! ہوں گے، میں نے عرض کی: تو پھر ان لوگوں کے ساتھ کیا ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو چیز ان (گناہگار) لوگوں کو لاحق ہو گی وہ ان (نیک لوگوں) کو بھی لاحق ہو گی، اور پھر وہ لوگ اللہ تعالیٰ کی مغفرت اور اس کی رضامندی کی طرف چلے جائیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12145]
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12145]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (29/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26056»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 12145 in Urdu