🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
43. بَابٌ فِيمَنْ إِذَا سَلِمَتْ دُنْيَاهُمْ فَلَا يُبَالُونَ أَمْرَ دِينِهِمْ .
ان لوگوں کا بیان کہ جن کی دنیا ٹھیک ہو گی، تو وہ دین کی پرواہ نہیں کریں گے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12187
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَزَالُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ تَدْفَعُ عَنْ قَائِلِهَا مَا بَالَى قَائِلُوهَا مَا أَصَابَهُمْ فِي دُنْيَاهُمْ إِذَا سَلِمَ لَهُمْ دِينُهُمْ، فَإِذَا لَمْ يُبَالِ قَائِلُوهَا مَا أَصَابَهُمْ فِي دِينِهِمْ بِسَلَامَةِ دُنْيَاهُمْ فَقَالُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، قِيلَ لَهُمْ: كَذَبْتُمْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لا اله الا الله اپنے پڑھنے والے سے مسلسل (عذاب یا ناراضگی) کو پرے کرتا رہے گا، جب تک اس کو پڑھنے والے اس چیز کا خیال رکھیں گے کہ انہیں جو دنیا نصیب ہو رہی ہے، اس کے حوالے سے ان کا دین سلامت ہے؟ لیکن جب اس کلمے کو پڑھنے والے، اس بات کی پرواہ نہیں کریں گے کہ ان کی دنیا کی سلامتی کی وجہ سے، اُن کے دین کا کتنا نقصان ہو رہا ہے؟ اور پھر بھی وہ لا الہ الا اللہ پڑھیں گے، تو ان سے کہا: جائے گا: تم غلط بیانی کر رہے ہو۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عجلان ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12187]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3619)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8376»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 12187 in Urdu