الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
44. بَابُ بَدَأَ الْإِسْلَامُ غَرِيبًا وَسَيَعُودُ غَرِيبًا .
اسلام کا آغاز غریب الوطنی میں ہوا تھا اور یہ عنقریب دوبارہ غریب الوطن ہو جائے گا
حدیث نمبر: 12191
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ وَنَحْنُ عِنْدَهُ:" طُوبَى لِلْغُرَبَاءِ". فَقِيلَ: مَنِ الْغُرَبَاءُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" أُنَاسٌ صَالِحُونَ فِي أُنَاسٍ سُوءٍ، كَثِيرٌ مَنْ يَعْصِيهِمْ أَكْثَرُ مِمَّنْ يُطِيعُهُمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَالَ:" أُنَاسٌ صَالِحُونَ قَلِيلٌ"، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن ارشاد فرمایا، اس وقت ہم آپ کے پاس موجود تھے، آپ نے فرمایا: غریب لوگوں کے لئے مبارکباد ہے، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! غریب لوگ کون ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ نیک لوگ جو بہت سے برے لوگوں کے درمیان موجود ہوں گے، اور ان کی نافرمانی کرنے والے، اُن کی اطاعت کرنے والوں سے زیادہ ہوں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”وہ لوگ جو نیک ہوں گے اور تھوڑے ہوں گے۔۔۔۔۔۔“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12191]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6650)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6612»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12191 in Urdu