الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. بَابٌ فِي أَيَّامِ الصَّبْرِ وَفِيمَنْ يَتَمَسَّكُ بِدِينِهِ فِي الْفِتَنِ .
صبر والے دنوں کا بیان اور اس شخص کا بیان جو فتنوں کے دوران اپنے دین کو مضبوطی سے تھامے رکھتا ہے
حدیث نمبر: 12225
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَيَأْتِيَّنَ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يُكَذَّبُ فِيهِ الصَّادِقُ، وَيُصَدَّقُ فِيهِ الْكَاذِبُ، وَيُخَوَّنُ فِيهِ الْأَمِينُ، وَيُؤْتَمَنُ فِيهِ الْخَائِنُ، وَيَشْهَدُ الْمَرْءُ وَإِنْ لَمْ يُسْتَشْهَدْ، وَيَحْلِفُ الْمَرْءُ وَإِنْ لَمْ يُسْتَحْلَفْ، وَيَكُونُ أَسْعَدَ النَّاسِ بِالدُّنْيَا لُكَعُ بْنُ لُكَعٍ لَا يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”لوگوں پر ایسا زمانہ ضرور آئے گا، جس میں سچے کو جھوٹا قرار ضرور دیا جائے گا اور جھوٹے کی تصدیق کی جائے گی، جس میں امین کو خائن قرار دیا جائے گا اور خائن کو امین بنا دیا جائے گا، آدمی گواہی دے گا حالانکہ اس سے گواہی نہیں مانگی گئی ہو گی، آدمی حلف اٹھاے گا، حالانکہ اس سے حلف نہیں مانگا گیا ہو گا، اور دنیا میں سب سے زیادہ سعادت مند (یعنی دنیاوی اعتبار سے سب سے زیادہ صاحب حیثیت) وہ شخص ہو گا، جو خود بے وقوف ہو گا اور بے وقوف کا بچہ ہو گا، وہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان نہیں رکھتا ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12225]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12225]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (314/23)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12225 in Urdu