الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
42. بَابٌ فِي إِسْبَاغِ الْوُضُوءِ .
اچھی طرح وضو کرنا
حدیث نمبر: 1223
وَعَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: فِيمَ يَخْتَصِمُ الْمَلَأُ الْأَعْلَى؟ فَقَالَ:" فِي الْكَفَّارَاتِ وَالدَّرَجَاتِ، فَأَمَّا الدَّرَجَاتُ فَإِطْعَامُ الطَّعَامِ، وَإِفْشَاءُ السَّلَامِ، وَالصَّلَاةُ بِاللَّيْلِ وَالنَّاسُ نِيَامٌ. وَأَمَّا الْكَفَّارَاتُ: فَإِسْبَاغُ الْوُضُوءِ فِي السَّبُرَاتِ، وَنَقْلُ الْأَقْدَامِ إِلَى الْجَمَاعَاتِ، وَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو سَعْدٍ الْبَقَّالُ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ وَكِيعٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو سَعْدٍ الْبَقَّالُ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ وَكِيعٌ.
طارق بن شہاب بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: ملاء اعلیٰ کس بارے میں بحث کر رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا کفارات اور درجات کے بارے میں، جہاں تک درجات کا تعلق ہے، تو وہ کھانا کھلانا، سلام پھیلانا اور رات میں اُس وقت نماز ادا کرنا ہے، جب لوگ سو رہے ہوں، اور جہاں تک کفارات کا تعلق ہے، تو وہ سردی میں اچھی طرح وضو کرنا، باجماعت نماز کے لیے (زیادہ دور سے) چل کر جانا، اور ایک نماز کے بعد، دوسری نماز کا انتظار کرنا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوسعد بقال ہے، وہ تدلیس کرنے والا ہے، وکیع نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1223]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8207، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5492»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1223 in Urdu