🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
58. بَابُ لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى الْحَقِّ .
اُس امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر گامزن رہے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12245
عَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ: يَا أَهْلَ الشَّامِ، حَدَّثَنِي الْأَنْصَارِيُّ - قَالَ شُعْبَةُ: يَعْنِي زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الْحَقِّ ظَاهِرِينَ". وَإِنِّي لَأَرْجُو أَنْ تَكُونُوا هُمْ يَا أَهْلَ الشَّامِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو عَبْدِ اللَّهِ الشَّامِيُّ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يَجْرَحْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہے: انہوں نے فرمایا: اے اہل شام! مجھے ایک انصاری نے یہ حدیث بیان کی ہے، یہاں شعبہ نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے، اُن انصاری سے مراد، سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ ہیں، وہ کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کا ایک گروہ، ہمیشہ حق پر گامزن رہے گا۔“ (سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) اے اہل شام! مجھے امید ہے کہ اس سے مراد تم لوگ ہو گے۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس میں ایک راوی ابوعبداللہ شامی ہے، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے، کسی نے اس پر جرح نہیں کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12245]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3319) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4967) أخرجه احمد فى المسند (369/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18804»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 12245 in Urdu