🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
44. بَابُ مَا يَقُولُ بَعْدَ الْوُضُوءِ .
آدمی وضو کے بعد کیا پڑھے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1229
وَعَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ دَعَا بِوُضُوءٍ، فَسَاعَةَ يَفْرُغَ مِنْ وُضُوئِهِ يَقُولُ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ التَّوَّابِينَ وَاجْعَلْنِي مِنَ الْمُتَطَهِّرِينَ - فُتِحَتْ لَهُ ثَمَانِيَةُ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ يَدْخُلُ مِنْ أَيِّهَا شَاءَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، وَقَالَ فِي الْأَوْسَطِ: تَفَرَّدَ بِهِ مِسْوَرُ بْنُ مُوَرِّعٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ سُهَيْلٍ الْوَرَّاقُ، ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَفِي إِسْنَادِ الْكَبِيرِ أَبُو سَعِيدٍ الْبَقَّالِ، وَالْأَكْثَرُ عَلَى تَضْعِيفِهِ، وَوَثَّقَهُ بَعْضُهُمْ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص وضو کرے اور وضو سے فارغ ہونے کے بعد یہ پڑھے: ”میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، اے اللہ! تو مجھے توبہ کرنے والوں میں بنا دے، اور تو مجھے اچھی طرح سے طہارت حاصل کرنے والوں میں بنا دے“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو اس شخص کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جاتے ہیں کہ وہ جس (دروازے) میں سے چاہے (جنت میں) داخل ہو جائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، معجم اوسط میں وہ یہ فرماتے ہیں: مسور بن مورع نامی راوی اس روایت کو نقل کرنے میں منفرد ہے، (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں نے ایسا کوئی شخص نہیں پایا جس نے اس کے حالات بیان کیے ہوں، اس روایت کی سند میں ایک راوی أحمد بن سہیل وراق ہے، جس کا ذکر ابن حبان نے كتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، معجم کبیر کی سند میں ایک راوی ابوسعید بقال ہے، اکثر حضرات نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے اور بعض نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1229]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 1229 in Urdu