الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
44. بَابُ مَا يَقُولُ بَعْدَ الْوُضُوءِ .
آدمی وضو کے بعد کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 1231
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَرَأَ سُورَةَ الْكَهْفِ كَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ مَقَامِهِ إِلَى مَكَّةَ، وَمَنْ قَرَأَ عَشْرَ آيَاتٍ مِنْ آخِرِهَا ثُمَّ خَرَجَ الدَّجَّالُ لَمْ يَضُرَّهُ، وَمَنْ تَوَضَّأَ فَقَالَ: سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ - كُتِبَ فِي رَقٍّ، ثُمَّ جُعِلَ فِي طَابَعٍ، فَلَمْ يُكْسَرْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ النَّسَائِيَّ قَالَ بَعْدَ تَخَرُّجِهِ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ: هَذَا خَطَأٌ، وَالصَّوَابُ مَوْقُوفًا. ثُمَّ رَوَاهُ مِنْ رِوَايَةِ الثَّوْرِيِّ وَغُنْدَرٍ عَنْ شُعْبَةَ مَوْقُوفًا.

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص سورہ کہف کی تلاوت کرے گا، تو قیامت کے دن اُس کے لئے اتنا نور ہو گا، جتنا اُس کی رہائش گاہ سے مکہ تک کا فاصلہ ہے، اور جو شخص اس سورت کی آخری دس آیات کی تلاوت کرے گا، تو اگر دجال بھی خروج کرے، تو وہ بھی اُسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا، اور جو شخص وضو کرنے کے بعد یہ کلمات پڑھے: ”تو ہر عیب سے پاک ہے، اے اللہ! تیری حمد کے ہمراہ (ہم تیرے پاک ہونے کا اعتراف کرتے ہیں)، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں، اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو ایک صحیفے پر، یہ کلمہ نوٹ کر کے اُس پر مہر لگا دی جائے گی، جو قیامت تک نہیں توڑی جائے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ امام نسائی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب ”الیوم واللیلہ“ ہمیں اس روایت کو نقل کرنے کے بعد یہ بات کہی ہے: یہ غلط ہے، درست یہ ہے کہ
یہ روایت موقوف ہے، پھر انہوں نے اس روایت کو سفیان ثوری اور غندر کے حوالے سے، شعبہ سے موقوف روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1231]

تخریج الحدیث: «أخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11014، 11015، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 582/4»
الحكم على الحديث:
موقوف صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 1231 in Urdu