الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
78. بَابُ مَا يُفْعَلُ فِي الْفِتَنِ .
فتنے کے زمانے میں کیا، کیا جائے؟
حدیث نمبر: 12330
وَعَنِ ابْنِ الْحَكَمِ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي جَدِّي قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ الْحَكَمِ بْنِ عَمْرٍو جَالِسًا حِينَ جَاءَهُ رَسُولُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، فَقَالَ: إِنَّكَ أَحَقُّ مَنْ أَعَانَنَا عَلَى هَذَا الْأَمْرِ. فَقَالَ: سَمِعْتُ خَلِيلِي ابْنَ عَمِّكَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا كَانَ هَكَذَا أَوْ مِثْلَ هَذَا أَنِ اتَّخِذْ سَيْفًا مِنْ خَشَبٍ"، فَقَدِ اتَّخَذْتُ سَيْفًا مِنْ خَشَبٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا حکم بن عمرو غفاری رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے بیان کرتے ہیں: میرے دادا نے مجھے بتایا: ”ایک مرتبہ میں سیدنا حکم بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا، اسی دوران ان کے پاس سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کا قاصد آیا اور اس نے کہا: آپ اس بات کے زیادہ حق دار ہیں کہ اس بارے میں ہماری مدد کریں، تو انہوں نے فرمایا: میرے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم جو آپ کے چچا زاد ہیں، میں نے انہیں یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب اس طرح کی صورت حال ہو، تو میں لکڑی کی تلوار رکھ لوں۔“ تو میں نے لکڑی کی تلوار رکھ لی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12330]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12330]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (3158)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3158»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12330 in Urdu