الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
78. بَابُ مَا يُفْعَلُ فِي الْفِتَنِ .
فتنے کے زمانے میں کیا، کیا جائے؟
حدیث نمبر: 12333
وَعَنْ وَابِصَةَ الْأَسَدِيِّ قَالَ: إِنِّي بِالْكُوفَةِ فِي دَارِي إِذْ سَمِعْتُ عَلَى بَابِ الدَّارِ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، أَأَلِجُ؟ قُلْتُ: عَلَيْكُمْ السَّلَامُ [ فَلِجْ ] . فَلَمَّا دَخَلَ فَإِذَا هُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ. قُلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَيَّةُ سَاعَةِ زِيَارَةٍ هَذِهِ [ وَذَلِكَ ] فِي نَحْرِ الظَّهِيرَةِ؟! قَالَ: طَالَ عَلَيَّ النَّهَارُ، فَذَكَرْتُ مَنْ أَتَحَدَّثُ إِلَيْهِ. قَالَ: فَجَعَلَ يُحَدِّثُنِي عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُحَدِّثُهُ. قَالَ: ثُمَّ أَنْشَأَ يُحَدِّثُنِي قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" تَكُونُ فِتْنَةٌ النَّائِمِ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ الْمُضْطَجِعِ، وَالْمُضْطَجِعُ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ الْقَاعِدِ، وَالْقَاعِدُ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ الْقَائِمِ، وَالْقَائِمُ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ الْمَاشِي، وَالْمَاشِي فِيهَا خَيْرٌ مِنَ الرَّاكِبِ، وَالرَّاكِبُ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ الْمُجْرِي. قَتْلَاهَا كُلُّهَا فِي النَّارِ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَتَى ذَلِكَ؟ قَالَ:" ذَلِكَ أَيَّامَ الْهَرْجِ". قُلْتُ: وَمَتَى أَيَّامُ الْهَرْجِ؟ قَالَ:" حِينَ لَا يَأْمَنُ الرَّجُلُ جَلِيسَهُ". قُلْتُ: فَمَا تَأْمُرُنِي إِنْ أَدْرَكْتُ ذَلِكَ؟ قَالَ:" اكْفُفْ يَدَكَ وَلِسَانَكَ وَادْخُلْ دَارَكَ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ دَخَلَ رَجُلٌ عَلَيَّ دَارِي؟ قَالَ:" فَادْخُلْ بَيْتَكَ". قَالَ: قُلْتُ: أَفَرَأَيْتَ إِنْ دَخَلَ عَلَيَّ بَيْتِي؟ قَالَ:" فَادْخُلْ مَسْجِدَكَ، وَاصْنَعْ هَكَذَا - وَقَبَضَ بِيَمِينِهِ عَلَى الْكُوعِ - وَقُلْ: رَبِّيَ اللَّهُ، حَتَّى تَمُوتَ عَلَى ذَلِكَ". قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
وابصہ اسدی بیان کرتے ہیں: میں کوفہ میں اپنے گھر میں موجود تھا، اسی دوران میں نے دروازے پر کسی شخص کی آواز سنی، السلام علیکم کیا میں اندر آ جاؤں؟ میں نے کہا: وعلیکم السلام اندر آ جاؤ! جب وہ صاحب اندر آئے، تو وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تھے، میں نے دریافت کیا: اے ابوعبدالرحمن! ملنے کے لئے آنے کا یہ کون سا وقت ہے؟ راوی کہتے ہیں: یہ عین دوپہر کے وقت کی بات ہے، انہوں نے فرمایا: دن مجھ پر طویل ہو گیا تھا، تو مجھے خیال آیا کہ کس کے ساتھ بات چیت کروں، راوی بیان کرتے ہیں: پھر انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے احادیث بیان کرنا شروع کیں، انہوں نے یہ بات بتائی کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایسا فتنہ ہو گا کہ اُس میں سویا ہوا شخص، لیٹے ہوئے شخص سے بہتر ہو گا اور اس میں لیٹا ہوا شخص، بیٹھے ہوئے شخص سے بہتر ہو گا، اس میں بیٹھا ہوا شخص، کھڑے ہوئے شخص سے بہتر ہو گا اور اس میں کھڑا ہوا شخص، چلنے والے سے بہتر ہو گا اور اس میں چلنے والا شخص، سوار شخص سے بہتر ہو گا اور اس میں سوار شخص، دوڑنے والے سے زیادہ بہتر ہو گا، اس کے دوران مرنے والے سب لوگ جہنم میں جائیں گے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ کب ہو گا؟ آپ نے فرمایا: یہ قتل و غارت گری کے دن ہوں گے، میں نے عرض کی: قتل و غارت گری کے دن کب ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس وقت جب کوئی شخص اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے شخص سے محفوظ نہیں ہو گا، میں نے عرض کی: اگر میں وہ زمانہ پا لیتا ہوں تو آپ اس بارے میں مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے ہاتھ اور اپنی زبان کو روک کے رکھنا اور اپنے گھر میں داخل ہو جانا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کہ اگر کوئی شخص میرے گھر میں میرے پاس آ جاتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے گھر میں رہنا، میں نے عرض کی: اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ اگر وہ شخص میرے گھر میں میرے پاس آ جاتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم مسجد میں داخل ہو جانا اور پھر اس طرح کرنا، آپ نے اپنے دائیں ہاتھ سے کلائی کو پکڑا اور فرمایا: تم یہ کہنا: میرا پروردگار اللہ تعالیٰ ہے، یہاں تک کہ اسی حالت میں تمہیں موت آ جائے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور ان دونوں میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12333]
یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور ان دونوں میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12333]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9774) اخرجه احمد فى المسند (4287 و 4286)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4274، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8363»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 12333 in Urdu