الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
82. بَابٌ فِيمَا يَكُونُ مِنَ الْفِتَنِ .
فتنوں میں کیا ہو گا؟
حدیث نمبر: 12363
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي عِدَّةٍ مِنْ أَصْحَابِهِ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ وَعَلِيٌّ وَطَلْحَةُ وَالزُّبَيْرُ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ وَمُعَاذٍ وَحُذَيْفَةُ وَسَعْدٌ، بَعْدَ الْهِجْرَةِ بِثَمَانِ سِنِينَ فِي السَّنَةِ التَّاسِعَةِ، فَقَالَ لَهُ حُذَيْفَةُ: فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، حَدِّثْنَا فِي الْفِتَنِ. قَالَ:" يَا حُذَيْفَةُ، أَمَا إِنَّهُ سَيَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ الْقَائِمُ فِيهِ خَيْرٌ مِنَ الْمَاشِي، وَالْقَاعِدُ فِيهِ خَيْرٌ مِنَ الْقَائِمِ، الْقَاتِلُ وَالْمَقْتُولُ فِي النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ مَرْوَانَ الْخَلَّالُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ مَرْوَانَ الْخَلَّالُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم متعدد افراد، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ تھے، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ تھے، سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ تھے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ تھے، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ تھے اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہ تھے، یہ ہجرت کے آٹھ سال گزرنے کے بعد نویں سال کا واقعہ ہے، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ ہمیں فتنوں کے بارے میں بتائیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے حذیفہ! لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا جس میں کھڑا ہوا شخص چلنے والے سے بہتر ہو گا اور بیٹھا ہوا شخص کھڑے ہوئے سے بہتر ہو گا اور قاتل اور مقتول جہنم میں ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن مروان خلال ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12363]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن مروان خلال ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12363]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12363 in Urdu