الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
82. بَابٌ فِيمَا يَكُونُ مِنَ الْفِتَنِ .
فتنوں میں کیا ہو گا؟
حدیث نمبر: 12373
وَعَنْ فَيْرُوزٍ الدَّيْلِمِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَكُونُ فِي رَمَضَانَ صَوْتٌ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فِي أَوَّلِهِ أَوْ فِي وَسَطِهِ أَوْ فِي آخِرِهِ؟ قَالَ:" بَلْ فِي النِّصْفِ مِنْ رَمَضَانَ، إِذَا كَانَتْ لَيْلَةُ النِّصْفِ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ يَكُونُ صَوْتٌ مِنَ السَّمَاءِ يُصْعَقُ لَهُ سَبْعُونَ أَلْفًا [ يَخْرِسُ سَبْعُونَ أَلْفًا، يَعْمَى سَبْعُونَ أَلْفًا ] وَيُصَمُّ سَبْعُونَ أَلْفًا". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَنِ السَّالِمُ مِنْ أَمُّتِكَ؟ قَالَ:" مَنْ لَزِمَ بَيْتَهُ وَتَعَوَّذَ بِالسُّجُودِ وَجَهَرَ بِالتَّكْبِيرِ لِلَّهِ. ثُمَّ يَتْبَعُهُ صَوْتٌ آخَرُ، فَالصَّوْتُ الْأَوَّلُ صَوْتُ جِبْرِيلَ وَالثَّانِي صَوْتُ الشَّيْطَانِ، فَالصَّوْتُ فِي رَمَضَانَ، وَالْمَعْمَعَةُ فِي شَوَّالٍ، وَتُمَيِّزُ الْقَبَائِلَ فِي ذِي الْقِعْدَةِ، وَيُغَارُ عَلَى الْحَاجِّ فِي ذِي الْحِجَّةِ، وَالْمُحَرَّمُ وَمَا الْمُحَرَّمُ! أَوَّلُهُ بَلَاءٌ عَلَى أُمَّتِي وَآخِرُهُ فَرَجٌ لِأُمَّتِي، الرَّاحِلَةُ [ فِي ذَلِكَ الزَّمَانِ ] بِقَتَبِهَا يَنْجُو عَلَيْهَا الْمُؤْمِنُ خَيْرٌ لَهُ مِنْ دَسْكَرَةٍ تَغُلُّ مِائَةَ أَلْفٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا فیروز دیلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رمضان میں ایک آواز ہو گی، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ اس کے ابتدائی حصے میں ہو گی یا درمیانی حصے میں ہو گی یا آخری حصے میں ہو گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بلکہ رمضان کے نصف حصے میں ہو گی، جب نصف حصے والی رات آئے گی، وہ جمعہ کی رات ہو گی، اُس میں آسمان سے ایک آواز آئے گی، اس میں ستر ہزار لوگوں کو بے ہوش کیا جائے گا، ستر ہزار گونگے ہو جائیں گے، ستر ہزار اندھے ہو جائیں گے، ستر ہزار بہرے ہو جائیں گے۔ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کی امت میں سے سلامتی والا کون ہو گا؟ آپ نے ارشاد فرمایا: جو اپنے گھر میں رہے گا اور سجدوں کے ذریعے پناہ مانگے گا اور اللہ تعالیٰ کی کبریائی بلند آواز میں بیان کرے گا، پھر اس کے بعد ایک اور آواز آئے گی، پہلی آواز سیدنا جبرائیل علیہ السلام کی آواز ہو گی اور دوسری آواز شیطان کی آواز ہو گی، ایک آواز رمضان میں ہو گی، اور پھر ایک ”معمعہ“ (جنگ کے دوران کی آوازیں) شوال میں ہو گی، ذی القعدہ میں قبائل کے درمیان امتیاز ہو جائے گا، ذوالحج میں حاجیوں پر حملہ کیا جائے گا اور محرم، محرم کیا ہے؟ اس کا ابتدائی حصہ میری امت کے لئے آزمائش ہو گا اور اس کا آخری حصہ میری امت کے لئے کشادگی ہو گی، اس زمانے میں ایک سواری، جس پر اس کا ساز و سامان موجود ہو اور مؤمن اس پر سوار ہو کر نجات پا لے، وہ مومن کے لئے اس ساز و سامان سے زیادہ بہتر ہو گی، جس کی قیمت ایک لاکھ ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن ضحاک ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12373]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن ضحاک ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12373]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (332/18)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 12373 in Urdu