🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
83. بَابٌ مِنْهُ فِي فِتْنَةِ الْعَجَمِ .
عجمیوں کے فتنوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12388
وَعَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ الدَّيْلِيِّ قَالَ: أَسْلَمْتُ أَنَا وَزُرْعَةُ بْنُ ضَمْرَةَ مَعَ الْأَشْعَرِيِّ، فَلَقِينَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو. قَالَ: فَجَلَسْتُ عَنْ يَمِينِهِ وَجَلَسَ زُرْعَةُ عَنْ يَسَارِهِ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو: يُوشِكُ أَنْ لَا يَبْقَى فِي أَرْضِ الْعَرَبِ مِنَ الْعَجَمِ إِلَّا قَتِيلٌ أَوْ أَسِيرٌ يَحْكُمُ فِي دَمِهِ. فَقَالَ لَهُ زُرْعَةُ بْنُ ضَمْرَةَ: أَيَظْهَرُ الْمُشْرِكُونَ عَلَى أَهْلِ الْإِسْلَامِ؟ فَقَالَ: مِمَّنْ أَنْتَ؟ قَالَ: مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ عَلَى ذِي الْخَلَصَةِ بِنَاءً أَوْ بَيْتًا كَانَ يُسَمَّى فِي الْجَاهِلِيَّةِ. قَالَ: فَذَكَرْتُ لِعُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَوْلَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، فَقَالَ عُمَرُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو أَعْلَمُ بِمَا يَقُولُ. قَالَ: فَخَطَبَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَالَ: إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الْحَقِّ مَنْصُورِينَ حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللَّهِ". قَالَ: فَذَكَرْنَا لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَقَالَ: صَدَقَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا جَاءَ ذَاكَ كَانَ الَّذِي قُلْتُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ شَيْخِهِ أَبِي سَعِيدٍ فَإِنْ كَانَ هُوَ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ فَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابواسود دیلی بیان کرتے ہیں: میں نے اور زرعہ بن ضمرہ نے اشعری کے ہمراہ اسلام قبول کیا، ہماری ملاقات سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے ہوئی، راوی کہتے ہیں: میں ان کے دائیں طرف بیٹھ گیا اور زرعہ ان کی بائیں طرف بیٹھ گئے، سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”عنقریب عرب کی سرزمین پر عجمیوں میں سے کوئی شخص باقی نہیں رہے گا، صرف کوئی مقتول ہو گا یا کوئی قیدی ہو گا، جس کے خون کا فیصلہ دیا جانا ہو گا“ تو زرعہ بن ضمرہ نے ان سے کہا: کیا مشرکین اہل اسلام پر غالب آ جائیں گے؟ انہوں نے دریافت کیا: تمہارا تعلق کس سے ہے؟ اس نے بتایا: بنو عامر بن صعصہ سے، جنہوں نے ذی خلصہ بنایا تھا، اس گھر یا تعمیر کو زمانہ جاہلیت میں یہ نام دیا گیا تھا۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے سامنے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کا قول نقل کیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے تین مرتبہ فرمایا: عبداللہ بن عمرو جو کہتا ہے وہ اس کے بارے میں زیادہ بہتر جانتا ہو گا، راوی بیان کرتے ہیں: پھر جمعہ کے دن انہوں نے خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ ارشاد فرماتے تھے: ”میری امت کا ایک گروہ مسلسل حق پر گامزن رہے گا، اُن کی مدد کی جاتی رہے گی، یہاں تک کہ اللہ کا حکم آ جائے گا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے سامنے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا قول ذکر کیا، تو انہوں نے فرمایا: اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے، جب یہ صورت حال ہو جائے گی تو پھر وہی ہو گا، جو میں نے بیان کیا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ کی نے اپنے استاد ابوسعید کے حوالے سے نقل کی ہے، اگر تو یہ بنو ہاشم سے نسبت ولاء رکھتا ہے، تو پھر اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12388]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8696، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7413»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 12388 in Urdu