الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
86. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَهْدِيِّ .
مہدی کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12413
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسًا فِي نَفَرٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ، وَعَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ عَنْ يَسَارِهِ وَالْعَبَّاسُ عَنْ يَمِينِهِ، إِذْ تَلَاحَى الْعَبَّاسُ وَرَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَأَغْلَظَ الْأَنْصَارِيُّ لِلْعَبَّاسِ. فَأَخَذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدِ الْعَبَّاسِ وَيَدِ عَلِيٍّ، فَقَالَ:" سَيَخْرُجُ مِنْ صُلْبِ هَذَا فَتًى يَمْلَأُ الْأَرْضَ جَوْرًا وَظُلْمًا، وَسَيَخْرُجُ مِنْ هَذَا فَتًى يَمْلَأُ الْأَرْضَ قِسْطًا وَعَدْلًا، فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ فَعَلَيْكُمْ بِالْفَتَى التَّمِيمِيِّ فَإِنَّهُ يُقْبِلُ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ وَهُوَ صَاحِبُ رَايَةِ الْمَهْدِيِّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ لِينٌ، وَلَكِنَّ الْحَدِيثَ مُنْكَرٌ، فَإِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَكُنْ يَسْتَقْبِلُ أَحَدًا فِي وَجْهِهِ بِشَيْءٍ يَكْرَهُهُ، وَخَاصَّةً عَمَّهُ الْعَبَّاسَ الَّذِي قَالَ فِيهِ: إِنَّهُ صِنْوُ أَبِيهِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ مہاجرین اور انصار کے درمیان تشریف فرما تھے۔ سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ آپ کے بائیں طرف تھے، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ آپ کے دائیں طرف تھے، اسی دوران سیدنا عباس رضی اللہ عنہ اور انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے درمیان تکرار ہو گئی، انصاری نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے خلاف سخت الفاظ استعمال کیے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ لیا اور ارشاد فرمایا: ان کی اولاد میں سے ایک شخص نکلے گا، جو زمین کو ظلم و ستم سے بھر دے گا، اور پھر ان کی اولاد میں سے ایک شخص نکلے گا، جو زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا، جب تم یہ صورت حال دیکھو تو تم پر لازم ہے کہ تمیم قبیلے کے نوجوان کے ساتھ رہو کیونکہ وہ مشرق کی طرف سے آئے گا، اور وہ مہدی کا علمبردار ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے۔ اس میں کمزور ہونا پایا جاتا ہے، تاہم
یہ روایت منکر ہے، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی بھی شخص کے منہ پر ایسی بات نہیں کہتے تھے جو اسے ناگوار ہو، اور بطور خاص اپنے چچا سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کا تو خاص کر خیال رکھتے تھے، جن کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے کہ وہ میرے والد کی جگہ ہیں، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12413]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (287)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منکر
Majma al-Zawa'id Hadith 12413 in Urdu