🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
87. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَلَاحِمِ .
جنگوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12419
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَيَكُونُ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ الرُّومِ أَرْبَعُ هُدَنٍ، الرَّابِعَةُ عَلَى يَدِ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ هِرَقْلَ تَدُومُ سَبْعَ سِنِينَ". فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ عَبْدِ الْقَيْسِ يُقَالُ لَهُ: الْمُسْتَوْرِدُ بْنُ خَيْلَانَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ إِمَامُ النَّاسِ يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ:" مِنْ وَلَدِي، ابْنُ أَرْبَعِينَ سَنَةً، كَأَنَّ وَجْهَهُ كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ، فِي خَدِّهِ الْأَيْمَنِ خَالٌ أَسْوَدُ، عَلَيْهِ عَبَاءَتَانِ قَطْوَانِيَّتَانِ، كَأَنَّهُ مِنْ رِجَالِ بَنِي إِسْرَائِيلَ، يَمْلِكُ عِشْرِينَ سَنَةً، يَسْتَخْرِجُ الْكُنُوزَ، وَيَفْتَحُ مَدَائِنَ الشِّرْكِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَنْبَسَةُ بْنُ أَبِي صَغِيرَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے اور رومیوں کے درمیان صلح کے چار معاہدے ہوں گے اور چوتھی مرتبہ آل ہرقل سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے ساتھ یہ معاہدہ ہو گا، جو سات سال تک رہے گا۔ اس وقت عبدالقیس قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب جن کا مستورد بن خیلان ہے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس وقت لوگوں کا حکمران کون ہو گا۔ آپ نے ارشاد فرمایا: میری اولاد سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جو چالیس سال کا ہو گا، اس کا چہرہ چمکتے ہوئے ستارے کی مانند ہو گا، اس کے دائیں رخسار پر سیاہ رنگ کا تل ہو گا، اس نے دو سفید عبائیں پہنی ہوئی ہوں گی، یوں جیسے اس کا تعلق بنو اسرائیل سے ہو، وہ بیس سال تک حکمران رہے گا، وہ خزانے نکالے گا، اور مشرکین کے علاقے فتح کرے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عنبسہ بن ابوصغیرہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12419]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7495)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7495»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 12419 in Urdu