🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
90. بَابُ لَا تَذْهَبُ الدُّنْيَا حَتَّى تَكُونَ لِلُكَعِ بْنِ لُكَعٍ .
دنیا اس وقت تک ختم نہیں ہو گی جب تک وہ احمق بن احمق کو نہیں ملے گی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12423
عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي الْجَهْمِ قَالَ: أَقْبَلْتُ أَنَا وَيَزِيدُ بْنُ حَسَنٍ، بَيْنَنَا ابْنُ رُمَّانَةَ مَوْلَى عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مَرْوَانَ، قَدْ نَصَبْنَا أَيْدِيَنَا فَهُوَ مُتَّكِئٌ عَلَيْهَا دَاخِلَ الْمَسْجِدِ مَسْجِدِ الرَّسُولِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبِهِ ابْنُ نِيَارٍ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَرْسَلَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ [ ائْتِنِي ] ، فَأَتَاهُ فَقَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ رُمَّانَةَ بَيْنَكُمَا يَتَوَكَّأُ عَلَيْكَ وَعَلَى زَيْدِ بْنِ حَسَنٍ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَنْ تَذْهَبَ الدُّنْيَا حَتَّى تَكُونَ عِنْدَ لُكَعِ بْنِ لُكَعٍ".
ابوبکر بن ابوجہم بیان کرتے ہیں: میں اور یزید بن حسن آئے، ہمارے درمیان عبدالعزیز بن مروان کا غلام رمانہ تھا، ہم نے اپنے ہاتھ اٹھائے ہوئے تھے اور اس نے ان پر ٹیک لگائی ہوئی تھی، وہ مسجد میں داخل ہوا، یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں داخل ہوا، وہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سیدنا ابن نیار رضی اللہ عنہ موجود تھے۔ انہوں نے ابوبکر کو پیغام بھیجا تم میرے پاس آؤ، وہ ان کے پاس آئے، تو انہوں نے کہا: میں نے ابن رمانہ کو تمہارے درمیان ٹیک لگا کر چلتے ہوئے دیکھا ہے، تمہارے اور زید بن حسن کے درمیان اور میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”دنیا اس وقت تک ختم نہیں ہو گی جب تک وہ کسی احمق کے بیٹے احمق کو نہیں ملے گی۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12423]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (466/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 12423 in Urdu