🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
90. بَابُ لَا تَذْهَبُ الدُّنْيَا حَتَّى تَكُونَ لِلُكَعِ بْنِ لُكَعٍ .
دنیا اس وقت تک ختم نہیں ہو گی جب تک وہ احمق بن احمق کو نہیں ملے گی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12425
وَعَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُوشِكُ أَنْ يَغْلِبَ عَلَى الدُّنْيَا لُكَعُ بْنُ لُكَعٍ، وَأَفْضَلُ النَّاسِ مُؤْمِنُ بَيْنَ كَرِيمَيْنِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَلَمْ يَرْفَعْهُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي لِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي أَمَارَاتِ السَّاعَةِ مِنْ حَدِيثِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَأَنَسٍ وَأَبِي ذَرٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ -.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض اصحاب بیان کرتے ہیں: ”عنقریب احمق کا بیٹا احمق دنیا پر غالب آ جائے گا، اور لوگوں میں سب سے زیادہ فضیلت والا وہ مومن ہے، جو دو نیک ماں باپ کی اولاد ہو۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ انہوں نے اسے مرفوع روایت کے طور پر نقل نہیں کیا ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں اس حدیث کے مختلف طرق آگے چل کر قیامت کی نشانیوں سے متعلق باب میں آئیں گے جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12425]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (430/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23139، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2051، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7491»

الحكم على الحديث:
إسنادہ دیگر


Majma al-Zawa'id Hadith 12425 in Urdu