الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
94. بَابٌ ثَانٍ فِي أَمَارَاتِ السَّاعَةِ .
قیامت (قریب ہونے) کی نشانیوں کا بیان
حدیث نمبر: 12431
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَتَوَضَّأُ وُضُوءًا مَكِيثًا، فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَنَظَرَ إِلَيَّ فَقَالَ:" سِتٌّ فِيكُمْ أَيَّتُهَا الْأُمَّةُ: مَوْتُ نَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -". فَكَأَنَّمَا انْتُزِعَ قَلْبِي مِنْ مَكَانِهِ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَاحِدَةٌ، [ قَالَ ] وَيَفِيضُ الْمَالُ فِيكُمْ، حَتَّى إنَّ الرَّجُلَ لَيُعْطَى عَشَرَةَ آلَافٍ فَيَظَلُّ يَتَسَخَّطُهَا". قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثِنْتَيْنِ". قَالَ:" وَفِتْنَةٌ تَدْخُلُ بَيْتَ كُلِّ رَجُلٍ مِنْكُمْ". قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثَلَاثٌ". قَالَ:" وَمَوْتٌ كَقِعَاصِ الْغَنَمِ".
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَرْبَعٌ، وَهُدْنَةٌ تَكُونُ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ بَنِي الْأَصْفَرِ، فَيَجْمَعُونَ لَكُمْ تِسْعَةَ أَشْهُرٍ كَقَدْرِ حَمْلِ الْمَرْأَةِ، ثُمَّ يَكُونُونَ أَوْلَى بِالْغَدْرِ مِنْكُمْ". قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خَمْسٌ".
قَالَ:" وَفَتْحُ مَدِينَةٍ". قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سِتٌّ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ مَدِينَةٍ؟ قَالَ:" قُسْطَنْطِينِيَّةُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو جَنَابٍ الْكَلْبِيُّ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ آرام آرام سے وضو کر رہے تھے، آپ نے اپنا سر مبارک اٹھا کر میری طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا: ”اے اُمت! تمہارے درمیان چھ نشانیاں نمودار ہوں گی تمہارے نبی کا وصال فرما جانا، راوی کہتے ہیں: مجھے یوں لگا جیسا میرا دل اپنی جگہ سے ہٹ جائے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک نشانی ہوئی، پھر آپ نے فرمایا: تمہارے درمیان مال پھیل جائے گا، یہاں تک کہ کسی شخص کو دس ہزار دیا جائے گا، تو وہ پھر بھی ناراض ہی رہے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ دو ہو گئیں، آپ نے فرمایا: ایک فتنہ آئے گا، جو تم میں سے ہر ایک شخص کے گھر میں داخل ہو جائے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تین ہو گئیں، آپ نے فرمایا: یوں (عمومی طور پر) موت واقع ہو گی جیسے بکریوں کی مخصوص بیماری قصاص کی وجہ سے بکریوں کی موت واقع ہوتی ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ چار ہو گئیں، پھر تمہارے اور بنو اصفر کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہو گا، وہ نو ماہ تک تمہارے خلاف اکٹھے ہوتے رہیں گے، یہ وہ مدت ہے جتنا کسی عورت کو حمل ہوتا ہے، پھر وہ عہد شکنی میں پہل کریں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ پانچ ہو گئیں، پھر آپ نے فرمایا: اور ایک شہر فتح ہو گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ چھٹی نشانی ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کون سا شہر ہے؟ آپ نے فرمایا: قسطنطنیہ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوجناب کلبی ہے، اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12431]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوجناب کلبی ہے، اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12431]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6623)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12431 in Urdu