الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
94. بَابٌ ثَانٍ فِي أَمَارَاتِ السَّاعَةِ .
قیامت (قریب ہونے) کی نشانیوں کا بیان
حدیث نمبر: 12435
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَيْفَ أَنْتَ يَا عَوْفُ إِذَا افْتَرَقَتْ هَذِهِ الْأُمَّةُ عَلَى ثَلَاثٍ وَسَبْعِينَ فِرْقَةٍ، وَاحِدَةٌ فِي الْجَنَّةِ وَسَائِرُهُنَّ فِي النَّارِ؟". قُلْتُ: وَمَتَى ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" إِذَا كَثُرَتِ الشُّرَطُ، وَمُلِّكَتِ الْإِمَاءُ، وَقَعَدَتِ الْحِمْلَانُ عَلَى الْمَنَابِرِ، وَاتُّخِذَ الْقُرْآنُ مَزَامِيرَ، وَزُخْرِفَتِ الْمَسَاجِدُ، وَرُفِعَتِ الْمَنَابِرُ، وَاتُّخِذَ الْفَيْءُ دُوَلًا وَالزَّكَاةُ مَغْرَمًا وَالْأَمَانَةُ مَغْنَمًا، وَتُفُقِّهَ فِي الدِّينِ لِغَيْرِ اللَّهِ، وَأَطَاعَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ وَعَقَّ أُمَّهُ وَأَقْصَى أَبَاهُ، وَلَعَنَ آخِرُ هَذِهِ الْأُمَّةِ أَوَّلَهَا، وَسَادَ الْقَبِيلَةَ فَاسِقُهُمْ، وَكَانَ زَعِيمُ الْقَوْمِ أَرْذَلَهُمْ، وَأُكْرِمَ الرَّجُلُ اتِّقَاءَ شَرِّهِ، فَيَوْمَئِذٍ يَكُونُ ذَلِكَ، وَيَفْزَعُ النَّاسُ إِلَى الشَّامِ وَإِلَى مَدِينَةٍ مِنْهَا يُقَالُ لَهَا دِمَشْقُ مِنْ خَيْرِ مُدُنِ الشَّامِ فَتُحَصِّنُهُمْ مِنْ عَدُوِّهِمْ".
قُلْتُ: وَهَلْ تُفْتَحُ الشَّامُ؟ قَالَ:" نَعَمْ، وَشِيكًا ثُمَّ تَقَعُ الْفِتَنُ بَعْدَ فَتْحِهَا، ثُمَّ تَجِيءُ فِتْنَةٌ غَبْرَاءُ مُظْلِمَةٌ، ثُمَّ يَتْبَعُ الْفِتَنَ بَعْضُهَا بَعْضًا حَتَّى يَخْرُجَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ بَيْتِي يُقَالُ لَهُ الْمَهْدِيُّ، فَإِنْ أَدْرَكْتَهُ فَاتَّبِعْهُ وَكُنْ مِنَ الْمَهْدِيِّينَ". قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ طَرَفًا مِنْ أَوَّلِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.

سیدنا عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عوف! اس وقت تمہارا کیا عالم ہو گا؟ جب یہ امت تہتر فرقوں میں تقسیم ہو جائے گی جن میں سے ایک جنت میں جائے گا اور باقی سب جہنم میں جائیں گے۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایسا کب ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب شرطیں زیادہ ہوں گی، کنیزیں مالک بن جائیں گی، بے حیثیت لوگ منبر پر بیٹھیں گے، قرآن کو موسیقی بنا لیا جائے گا، مساجد کو آراستہ کیا جائے گا، منبروں کو بلند بنایا جائے گا، مال غنیمت کو ذاتی دولت قرار دیدیا جائے گا، زکوۃ کو جرمانہ سمجھا جائے گا، امانت کو مال غنیمت سمجھا جائے گا اور دین کا علم اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے حاصل نہیں کیا جائے گا، آدمی اپنی بیوی کی فرمانبرداری کرے گا، اور ماں کی نافرمانی کرے گا اپنے باپ کو دور کر دے گا، اور اس امت کا آخری حصہ پہلے والوں پر لعنت کرے گا، ہر قبیلے کا سردار اس کا فاسق شخص ہو گا، لوگوں کا بڑا کمینہ ترین شخص ہو گا، آدمی کے شر سے بچنے کے لئے اس کی عزت کی جائے گی، اس وقت ایسا ہو گا، اور لوگ پریشانی کے عالم میں شام کی طرف جائیں گے اور ایک شہر کی طرف جائیں گے جو شام کا ہو گا، جس کا نام دمشق ہو گا، وہ شام کا بہترین شہر ہو گا، وہ لوگوں کو ان کے دشمن سے بچائے گا، میں نے دریافت کیا: کیا شام فتح ہو جائے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں۔ عنقریب ایسا ہو گا، پھر اس کے فتح ہونے کے بعد فتنے واقع ہوں گے، پھر ایک غبار آلود تاریک فتنہ آئے گا، پھر یکے بعد دیگرے فتنے آئیں گے، پھر میرے اہل بیت سے تعلق رکھنے والا شخص نکلے گا، جسے مہدی کہا: جائے گا، اگر تم اس کا زمانہ پاؤ تو تم اس کی پیروی کرنا اور تم مہدی کے ماننے والوں میں سے ہو جانا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، امام ابن ماجہ نے اس روایت کا ابتدائی حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عبدالحمید بن ابراہیم ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ اس میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12435]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12435 in Urdu