🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
94. بَابٌ ثَانٍ فِي أَمَارَاتِ السَّاعَةِ .
قیامت (قریب ہونے) کی نشانیوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12439
وَعَنْ أُمِّ الضِّرَابِ قَالَتْ: تُوُفِّيَ أَبِي وَتَرَكَنِي وَأَخًا لِي، وَلَمْ يَدَعْ لَنَا مَالًا، فَقَدِمَ عَمِّي مِنَ الْمَدِينَةِ وَأَخْرَجَنَا إِلَى عَائِشَةَ، فَأَدْخَلَتْنِي مَعَهَا فِي الْخِدْرِ لِأَنِّي كُنْتُ جَارِيَةً، وَلَمْ يَدْخُلِ الْغُلَامُ، فَشَكَا عَمِّي إِلَيْهَا الْحَاجَةَ، فَأَمَرَتْ لَنَا بِقَرِيصَتَيْنِ وَغِرَارَتَيْنِ وَمَقْعَدَيْنِ، ثُمَّ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَكُونَ الْوَلَدُ غَيْظًا، وَالْمَطَرُ قَيْظًا، وَتَفِيضَ اللِّئَامُ فَيْضًا، وَيَغِيضَ الْكِرَامُ غَيْضًا، وَيَجْتَرِئَ الصَّغِيرُ عَلَى الْكَبِيرِ وَاللَّئِيمَ عَلَى الْكَرِيمِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدہ ام ضراب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میرے والد کا انتقال ہو گیا، انہوں نے پس ماندگان میں مجھے اور میرے بھائی کو چھوڑا، انہوں نے ہمارے لئے کوئی مال نہیں چھوڑا، میرے چچا مدینہ منورہ سے آئے اور وہ ہمیں لے کر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس چلے گئے، انہوں نے مجھے پردے کے پیچھے داخل کر دیا کیونکہ میں لڑکی تھی، البتہ لڑکے کو اندر نہیں جانے دیا، میرے چچا نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے سامنے ضرورت مند ہونے کی شکایت کی تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ہمیں روٹیوں کے برتن، دو گندم کے برتن اور دو بچھونے دینے کا حکم دیا، پھر انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک اولاد نافرمان نہیں ہو گی، اور بارش ہونا بند نہیں ہو جائے گی اور کمینے لوگ زیادہ نہیں ہو جائیں گے، اور معززین ختم نہیں ہو جائیں گے، چھوٹا بڑے کے خلاف جرأت کرے گا، اور کمینہ معزز شخص کے خلاف جرأت کرے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12439]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 12439 in Urdu