الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
95. بَابٌ فِي هَذَا الْمَعْنَى .
قیامت (قریب ہونے) کی نشانیوں کا بیان
حدیث نمبر: 12469
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَكُونُ أَمَامَ الدَّجَّالِ سُنُونَ خَوَادِعُ يَكْثُرُ فِيهَا الْمَطَرُ، وَيَقِلُّ فِيهَا النَّبْتُ، وَيُكَذَّبُ فِيهَا الصَّادِقُ، وَيُصَدَّقُ فِيهَا الْكَاذِبُ، وَيُؤْتَمَنُ فِيهَا الْخَائِنُ، وَيُخَوَّنُ فِيهَا الْأَمِينُ، وَيَنْطِقُ فِيهَا الرُّوَيْبِضَةُ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا الرُّوَيْبِضَةُ؟ قَالَ:" مَنْ لَا يُؤْبَهُ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَفِي أَحْسَنِهَا ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَفِي أَحْسَنِهَا ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دجال سے پہلے کچھ سال ایسے آئیں گے جو قحط سالی کے ہوں گے، ان میں بارش کثرت سے ہو گی، لیکن پیداوار کم ہو گی، اس دوران سچے شخص کو جھوٹا قرار دیا جائے گا، اور جھوٹے کی اس وقت میں تصدیق کی جائے گی، اس دوران خائن شخص کو امین بنایا جائے گا، اور امین شخص کو خائن قرار دیا جائے گا، اور اس دوران رویبضہ کلام کریں گے۔ عرض کی گئی: یا رسول اللہ! رویبضہ سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ شخص جس کی کوئی پرواہ نہ کی جاتی ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سب سے بہتر سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ مدلس ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12469]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (67/18)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12885، وأخرجه مسند البزار برقم: 2740، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 464، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7624»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12469 in Urdu