الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
96. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكَذَّابِينَ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ .
قیامت سے پہلے آنے والے کذابین (یعنی نبوت کے جھوٹے دعویداروں) کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12494
وَعَنْ سَلَّامَةَ بِنْتِ أَبْجَرَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" فِي ثَقِيفٍ كَذَّابٌ وَمُبِيرٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ نِسْوَةٌ مَسَاتِيرُ.
سیدہ سلامہ بنت ابجر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ثقیف قبیلے میں ایک کذاب (یعنی نبوت کا جھوٹا دعوے دار) اور ایک خون بہانے والا شخص ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں کچھ خواتین ہیں جن کی حالت مستور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12494]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں کچھ خواتین ہیں جن کی حالت مستور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12494]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (310/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12494 in Urdu