الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
100. بَابُ مَا جَاءَ فِي الدَّجَّالِ .
دجال کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12514
وَعَنْ جُنَادَةَ بْنِ أُمَيَّةَ أَنَّ قَوْمًا دَخَلُوا عَلَى مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ وَهُوَ مَرِيضٌ فَقَالُوا لَهُ: حَدِّثْنَا حَدِيثًا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يُشْتَبَهْ عَلَيْكَ. [ فَقَالَ أَجْلِسُونِي ] فَأَخَذَ بَعْضُ الْقَوْمِ بِيَدِهِ، فَجَلَسَ فَقَالَ: لَا أُحَدِّثُكُمْ إِلَّا حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا وَقَدْ حَذَّرَ أُمَّتَهُ الدَّجَّالَ، وَأَنَا أُحَذِّرُكُمُ الدَّجَّالَ، إِنَّهُ أَعْوَرُ، مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ كَافِرٌ، يَقْرَؤُهُ الْكَاتِبُ وَغَيْرُ الْكَاتِبِ، مَعَهُ جَنَّةٌ وَنَارٌ، فَنَارُهُ جَنَّةٌ وَجَنَّتُهُ نَارٌ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خُنَيْسُ بْنُ عَامِرٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا جنادہ بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کچھ لوگ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ اس وقت بیمار تھے، لوگوں نے درخواست کی کہ آپ ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے جس میں آپ کو کوئی اشتباہ نہ ہو، تو انہوں نے فرمایا: تم مجھے بٹھا دو! حاضرین میں سے کسی نے ان کا ہاتھ پکڑا اور انہیں بٹھا دیا، تو انہوں نے فرمایا: میں تمہیں ایک ایسی حدیث بیان کروں گا، جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:) ”ہر نبی نے اپنی امت کو دجال سے ڈرایا ہے، اور میں بھی تمہیں دجال سے بچنے کی تلقین کرتا ہوں وہ کانا ہو گا، اور اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھا ہوا ہو گا، جسے ہر پڑھا لکھا اور ان پڑھ شخص پڑھ سکے گا، اس کے ساتھ ایک جنت اور ایک جہنم ہو گی۔ اس کی آگ (درحقیقت) جنت ہو گی اور اس کی جنت (درحقیقت) جہنم ہو گی۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خنیس بن عامر ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12514]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خنیس بن عامر ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12514]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3388) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (197)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12514M
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَخْرُجُ الدَّجَّالُ مِنْ قِبَلِ أَصْبَهَانَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَحْمَوَيْهِ الْجَوْهَرِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دجال اصفہان ایران کی طرف سے نکلے گا“۔
اسے امام طبرانی رحمہ اللہ نے المعجم الاوسط میں محمد بن محموِیہ جوہری کی سند سے روایت کیا ہے، اور حافظ ہیثمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں اسے نہیں پہچان سکا/یہ میرے لیے غیر معروف ہے۔
[مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12514M]
اسے امام طبرانی رحمہ اللہ نے المعجم الاوسط میں محمد بن محموِیہ جوہری کی سند سے روایت کیا ہے، اور حافظ ہیثمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں اسے نہیں پہچان سکا/یہ میرے لیے غیر معروف ہے۔
[مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12514M]
Majma al-Zawa'id Hadith 12514 in Urdu