الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
100. بَابُ مَا جَاءَ فِي الدَّجَّالِ .
دجال کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12524
وَعَنْ جُنَادَةَ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ الْأَزْدِيِّ قَالَ: ذَهَبْتُ أَنَا وَرَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْنَا: حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَذْكُرُ عَنِ الدَّجَّالِ. قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أُنْذِرُكُمُ الدَّجَّالَ - ثَلَاثًا - فَإِنَّهُ لَمْ يَكُنْ نَبِيٌّ إِلَّا أَنْذَرَهُ، وَإِنَّهُ فِيكُمْ أَيَّتُهَا الْأُمَّةُ، وَإِنَّهُ جَعْدٌ آدَمُ، مَمْسُوحُ الْعَيْنِ الْيُسْرَى، مَعَهُ جَنَّةٌ وَنَارٌ، وَمَعَهُ جِبَالٌ مِنْ خُبْزٍ وَنَهْرٍ مِنْ مَاءٍ، وَإِنَّهُ يُمْطِرُ الْمَطَرَ وَلَا يُنْبِتُ الشَّجَرَ، وَإِنَّهُ يُسَلَّطُ عَلَى نَفْسٍ فَيَقْتُلُهَا وَلَا يُسَلَّطُ عَلَى غَيْرِهَا، وَإِنَّهُ يَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا يَبْلُغُ كُلَّ مَنْهَلٍ، لَا يَقْرَبُ أَرْبَعَةَ مَسَاجِدَ: مَسْجِدَ الْحَرَامِ وَمَسْجِدَ الْمَدِينَةِ وَمَسْجِدَ الطُّورِ وَمَسْجِدِ الْأَقْصَى، وَمَا شُبِّهَ عَلَيْكُمْ فَإِنَّ رَبَّكُمْ - عَزَّ وَجَلَّ - لَيْسَ بِأَعْوَرَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
جنادہ بن ابوامیہ ازدی بیان کرتے ہیں: میں اور انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب کے پاس گئے، ہم نے کہا: آپ ہمیں کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو، جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دجال کے بارے میں ذکر کیا ہو، تو انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”میں تمہیں دجال سے ڈرا رہا ہوں، یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی (پھر فرمایا:) ہر نبی نے اس سے ڈرایا ہے، اور اے امت! وہ تمہارے درمیان ظاہر ہو گا، وہ بکھرے ہوئے بالوں والا گندمی رنگت کا مالک شخص ہو گا، اس کی بائیں آنکھ نہیں ہو گی، اس کے ساتھ ایک جنت اور ایک جہنم ہو گی، اس کے ساتھ روٹی کے پہاڑ ہوں گے، اور پانی کی نہر ہو گی، وہ بارش نازل کروائے گا، لیکن وہ پیداوار نہیں کر سکے گی، اسے ایک شخص پر مسلط کیا جائے گا، وہ اسے قتل کر دے گا، اسے اس شخص کے علاوہ کسی اور شخص پر مسلط نہیں کیا جائے گا، وہ چالیس دن تک زمین میں رہے گا، وہ ہر جگہ تک پہنچ جائے گا لیکن وہ چار مسجدوں کے قریب نہیں آ سکے گا، مسجد حرام، مسجد نبوی، مسجد طور اور مسجد اقصیٰ اور تمہیں اس کے بارے میں کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ تمہارا پروردگار کانا نہیں ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12524]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12524]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (435/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 12524 in Urdu