🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
100. بَابُ مَا جَاءَ فِي الدَّجَّالِ .
دجال کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12535
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ بَيْنَ ظَهَرَانَيْ أَصْحَابِهِ يَقُولُ:" أُحَذِّرُكُمُ الْمَسِيحَ وَأُنْذِرُكُمُوهُ، وَكُلُّ نَبِيٍّ قَدْ حَذَّرَهُ قَوْمَهُ، وَهُوَ فِيكُمْ أَيَّتُهَا الْأُمَّةُ، وَسَأَحْكِي لَكُمْ مِنْ نَعْتِهِ مَا لَمْ تَحْكِ الْأَنْبِيَاءُ قَبْلِي لِقَوْمِهِمْ، يَكُونُ قَبْلَ خُرُوجِهِ سُنُونَ خَمْسٌ جُدْبٌ حَتَّى يَهْلِكَ كُلُّ ذِي حَافِرٍ". فَنَادَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَبِمَ يَعِيشُ الْمُؤْمِنُونَ؟ قَالَ:" بِمَا يَعِيشُ بِهِ الْمَلَائِكَةُ. وَهُوَ أَعْوَرُ، وَلَيْسَ اللَّهُ بِأَعْوَرَ، بَيْنَ عَيْنَيْهِ كَافِرٌ يَقْرَؤُهُ كُلُّ مُؤْمِنٍ كَاتِبٍ وَغَيْرِ كَاتِبٍ، أَكْثَرُ مَنْ يَتَّبِعُهُ الْيَهُودُ وَالنِّسَاءُ وَالْأَعْرَابُ، تَرَوْنَ السَّمَاءَ تُمْطِرُ وَهِيَ لَا تُمْطِرُ وَالْأَرْضَ تُنْبِتُ وَهِيَ لَا تُنْبِتُ، وَيَقُولُ لِلْأَعْرَابِ: مَا تَبْغُونَ مِنِّي؟ أَلَمْ أُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُمْ مِدْرَارًا وَأُحْيِي لَكُمْ أَنْعَامَكُمْ شَاخِصَةً ذُرَاهَا خَارِجَةً خَوَاصِرُهَا دَارَّةً أَلْبَانُهَا؟ وَتُبْعَثُ مَعَهُ الشَّيَاطِينُ عَلَى صُورَةِ مَنْ مَاتَ مِنَ الْآبَاءِ وَالْإِخْوَانِ وَالْمَعَارِفِ، فَيَأْتِي أَحَدُهُمْ إِلَى أَبِيهِ وَأَخِيهِ وَذِي رَحِمِهِ فَيَقُولُ: أَلَسْتَ فُلَانًا؟ أَلَسْتَ تَعْرِفُنِي؟ هُوَ رَبُّكَ فَاتَّبِعْهُ، يُعَمَّرُ أَرْبَعِينَ سَنَةً، السَّنَةُ كَالشَّهْرِ، وَالشَّهْرُ كَالْجُمُعَةِ، وَالْجُمُعَةُ كَالْيَوْمِ، وَالْيَوْمُ كَالسَّاعَةِ، وَالسَّاعَةُ كَاحْتِرَاقِ السَّعْفَةِ فِي النَّارِ، يَرِدُ كُلَّ مَنْهَلٍ إِلَّا الْمَسْجِدَيْنِ". ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَوَضَّأُ فَسَمِعَ بُكَاءَ النَّاسِ وَشَهِيقَهُمْ، فَرَجَعَ فَقَامَ بَيْنَ أَظْهُرِهِمْ فَقَالَ:" أَبْشِرُوا، فَإِنْ يَخْرُجْ وَأَنَا فِيكُمْ فَاللَّهُ كَافِيكُمْ وَرَسُولُهُ، وَإِنْ يَخْرُجْ بَعْدِي فَاللَّهُ خَلِيفَتِي عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَلَا يَحْتَمِلُ مُخَالَفَتَهُ لِلْأَحَادِيثِ الصَّحِيحَةِ إِنَّهُ يَلْبَثُ فِي الْأَرْضِ أَرْبَعِينَ يَوْمًا وَفِي هَذَا أَرْبَعِينَ سَنَةً، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اصحاب کے درمیان یہ ارشاد فرماتے ہوے سنا: ”میں تمہیں دجال سے بچنے کی تلقین کر رہا ہوں اور تمہیں اس سے ڈرا رہا ہوں، ہر نبی نے اپنی قوم کو اس سے بچنے کی تلقین کی ہے، اور اے امت وہ تمہارے درمیان رونما ہو گا، اور میں تمہارے سامنے اس کے حلیے میں سے ایک ایسی چیز بیان کر دوں گا، جو دیگر انبیاء نے اپنی اقوام کے سامنے بیان نہیں کی، اس کے نکلنے سے پہلے خشک سالی کے پانچ سال ہوں گے، یہاں تک کہ ہر جانور مر جائے گا، ایک شخص نے بلند آواز میں آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! تو مومنین کیسے زندہ رہیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس چیز (یعنی ذکر اذکار) کے ذریعے، جس کے ذریعے فرشتے زندہ رہتے ہیں، دجال کانا ہو گا، اور اللہ تعالیٰ کانا نہیں ہے، دجال کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھا ہوا ہو گا؟ جسے ہر مومن پڑھ سکے گا، خواہ وہ پڑھا لکھا ہو یا پڑھا لکھا نہ ہو، دجال کے پیروکاروں میں اکثریت یہودیوں عورتوں اور دیہاتیوں کی ہو گی، تم لوگ آسمان کو دیکھو گے کہ وہ بارش نازل کر رہا ہے، حالانکہ بارش نازل نہیں ہو رہی ہو گی، تم زمین کو دیکھو گے کہ وہ نباتات اگا رہی ہے، حالانکہ وہ نباتات نہیں اگا رہی ہو گی، دجال دیہاتیوں سے کہے گا: تم مجھ سے کیا چاہتے ہو؟ کیا میں نے تم پر آسمان سے موسلا دھار بارش نازل نہیں کی ہے؟ کیا میں نے تمہارے لے تمہارے جانوروں کو زندہ نہیں کر دیا کہ وہ صحت مند ہو چکے ہیں اور ان کے دودھ زیادہ ہو چکے ہیں؟ پھر دجال کے ساتھ کچھ شیاطین کو بھیجا جائے گا، جو لوگوں کے مرے ہوئے آباؤ اجداد، بھائیوں اور رشتے داروں کی شکل و صورت والے ہوں گے، لوگوں میں سے کوئی ایک شخص رشتہ دار کے پاس آئے گا، اور کہے گا: کیا تم فلاں نہیں ہو، کیا تم مجھے پہچانتے نہیں ہو؟ یہ تمہارا پروردگار ہے، تم اس کی پیروی کرو، دجال چالیس سال تک رہے گا جس میں ایک سال مہینے کی مانند ہو گا، اور مہینہ ہفتے کی مانند ہو گا، اور ہفتہ دن کی مانند ہو گا، اور دن گھڑی کی مانند ہو گا، اور گھڑی آگ میں کھجور کی شاخ جلنے کی مانند ہو گی، وہ ہر جگہ تک پہنچ جائے گا، صرف دو مسجدوں تک نہیں پہنچے گا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے آپ وضو کرنے لگے، آپ نے لوگوں کی چیخ و پکار کی آواز سنی، آپ واپس تشریف لائے اور لوگوں کے درمیان کھڑے ہوئے، آپ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ یہ خوشخبری حاصل کرو کہ اگر وہ نکلا اور اس وقت میں تمہارے درمیان موجود ہوا تو اللہ اور اس کا رسول تمہارے لئے کفایت کرنے والے ہوں گے، اور اگر وہ میرے بعد نکلا تو میرے بعد ہر مسلمان کا اللہ تعالیٰ نگہبان ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، اس کا صحیح احادیث کے برخلاف نقل کرنا معتبر نہیں ہو گا، کیونکہ اُن میں یہ مذکور ہے کہ وہ زمین میں چالیس دن تک رہے گا، اور اس میں یہ مذکور ہے کہ یہ چالیس سال تک رہے گا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12535]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (169/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 12535 in Urdu