🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. بَابُ خُرُوجِ الدَّابَّةِ
دابۃ الارض کا نکلنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12576
وَعَنْ أَبِي سَرِيحَةَ - يَعْنِي حُذَيْفَةَ بْنَ أَسِيدٍ -، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" الدَّابَّةُ لَهَا ثَلَاثُ خُرُجَاتٍ مِنَ الدَّهْرِ: [ فَتَخْرُجُ ] خُرْجَةٌ فِي أَقْصَى الْيَمَنِ، حَتَّى يَفْشُوَ ذِكْرُهَا فِي الْبَادِيَةِ وَلَا يَدْخُلَ ذِكْرُهَا الْقَرْيَةَ، ثُمَّ تَكْمُنُ زَمَانًا طَوِيلًا بَعْدَ ذَلِكَ، ثُمَّ تَخْرُجُ خُرْجَةً قَرِيبًا مِنْ مَكَّةَ، فَيَفْشُو ذِكْرُهَا فِي أَهْلِ الْبَادِيَةِ، وَيَفْشُو ذِكْرُهَا فِي مَكَّةَ، ثُمَّ تَمْكُثُ زَمَانًا طَوِيلًا، ثُمَّ تَفْجَأُ النَّاسَ فِي أَعْظَمِ الْمَسَاجِدِ عَلَى اللَّهِ حُرْمَةً وَخَيْرِهَا وَأَكْرَمِهَا عَلَى اللَّهِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ، لَمْ يَرُعْهُمْ إِلَّا نَاحِيَةَ الْمَسْجِدِ، تَرْجُو مَا بَيْنَ الرُّكْنِ وَالْمَقَامِ إِلَى بَابِ بَنِي مَخْزُومٍ، عَنْ يَمِينِ الْخَارِجِ [ مِنَ الْمَسْجِدِ ] ، فَانْفَضَّ النَّاسُ عَنْهَا سِتًّا وَمَعًا، وَثَبَتَ لَهَا عِصَابَةٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، وَعَرَفُوا أَنَّهُمْ لَنْ يَعْجِزُوا اللَّهَ، فَخَرَجَتْ عَلَيْهِمْ تَنْفُضُ عَنْ رَأْسِهَا التُّرَابَ، فَبَدَتْ فَجَلَتْ وُجُوهُهُمْ، حَتَّى تَرَكَتْهَا كَأَنَّهَا الْكَوَاكِبُ الدُّرِّيَّةُ، ثُمَّ وَلَّتْ فِي الْأَرْضِ لَا يُدْرِكُهَا طَالِبٌ وَلَا يُعْجِزُهَا هَارِبٌ، حَتَّى إِنَّ الرَّجُلَ لَيَقُومُ يَتَعَوَّذُ مِنْهَا بِالصَّلَاةِ فَتَأْتِيهِ، فَتَقُولُ: أَيْ فُلَانُ، الْآنَ تُصَلِّي؟ فَيُقْبِلُ عَلَيْهَا بِوَجْهِهِ، فَتَسِمُهُ فِي وَجْهِهِ، وَيَذْهَبُ. وَتَجَاوَزُ النَّاسُ فِي دُورِهِمْ، وَفِي أَسْفَارِهِمْ، وَيَشْتَرِكُونَ فِي الْأَمْوَالِ، وَيُعْرَفُ الْكَافِرُ مِنَ الْمُؤْمِنِ، حَتَّى أَنَّ الْمُؤْمِنَ لَيَقُولُ لِلْكَافِرِ: يَا كَافِرٌ اقْضِنِي حَقِّي، وَحَتَّى أَنَّ الْكَافِرَ لَيَقُولُ لِلْمُؤْمِنِ: يَا مُؤْمِنُ اقْضِنِي حَقِّي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ طَلْحَةُ بْنُ عَمْرٍو وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوسریحہ رضی اللہ عنہ یعنی سیدنا حذیفہ بن اسید بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دابۃ الارض تین مختلف زمانوں میں نکلے گا، ایک مرتبہ وہ یمن کے دور دراز علاقے میں نکلے گا، یہاں تک کہ اس کا تذکرہ ویرانے میں رہنے والے لوگوں میں ہو گا، بستیوں میں اس کا تذکرہ نہیں ہو گا، پھر وہ ایک طویل عرصے تک اس کے بعد چھپا رہے گا، پھر وہ دوسری مرتبہ مکہ کے قریب نکلے گا، اس وقت اس کا ذکر ویرانوں میں بھی ہو گا، اور اس کا ذکر مکہ میں بھی ہو گا، پھر وہ ایک طویل عرصہ تک ٹھہرا رہے گا، پھر وہ لوگوں کے پاس اس وقت آئے گا، جو اللہ کی مساجد میں سے حرمت کے اعتبار سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ عظمت والی ہے، سب سے زیادہ بہتری والی ہے، اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ معزز ہے، اور وہ مسجد حرام ہے، لوگوں کو صرف اس بات نے خوف زدہ کیا ہو گا کہ وہ مسجد کے ایک کنارے پر ہو گا، بنو مخزوم والے دروازے کی طرف حجر اسود اور مقام ابراہیم کی درمیانی جگہ کی طرف سے وہ آئے گا، وہ مسجد کے دائیں طرف سے آئے گا، تو لوگ متفرق ہو کر اس سے دور جائیں گے، مسلمانوں کا ایک گروہ اس کے سامنے جمع رہے گا، وہ لوگ یہ بات جان لیں گے کہ وہ اللہ تعالیٰ کو عاجز نہیں کر سکتے، وہ ان کے سامنے نکلے گا، اس کے سر سے مٹی جھڑ رہی ہو گی، وہ ظاہر ہو گا اور ان کے چہروں کو روشن کر دے گا، یہاں تک کہ وہ انہیں چھوڑے گا، تو ان کے چہرے چمکتے ہوئے ستاروں کی مانند ہوں گے، پھر وہ زمین میں جائے گا، کوئی پیچھا کرنے والا اس تک نہیں پہنچ سکے گا، اور کوئی بھاگنے والا اس سے بچ نہیں سکے گا، یہاں تک کہ ایک شخص کھڑا ہو گا، اور نماز کے ذریعے اس سے بچنا چاہے گا، تو وہ اس کے پاس آئے گا اور کہے گا: اے فلاں اب تم نماز پڑھ رہے ہو؟ پھر وہ سامنے سے اس کی طرف آئے گا، اور اس کے چہرے پر نشان لگا دے گا، پھر وہ جائے گا، پھر لوگ اپنے گھروں میں اور اپنے سفروں میں ایک ساتھ رہیں گے، اموال میں شراکت دار ہوں گے، مومن کے مقابلے میں کافر کو پہچان لیا جائے گا، یہاں تک کہ مومن شخص کافر سے کہے گا: اے کافر تم میرا حق مجھے ادا کرو اور کافر شخص مومن سے کہے گا: اے مومن تم میرا حق مجھے ادا کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی طلحہ بن عمرو ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12576]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3035)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8537، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3035، 34، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7599»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 12576 in Urdu