🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
107. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَسْخِ وَالْقَذْفِ وَإِرْسَالِ الشَّيَاطِينِ وَالصَّوَاعِقِ
مسخ کیے جانے، پتھر مارے جانے، شیاطین کو چھوڑے جانے اور بجلیاں گرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12585
وَعَنْ جُنَادَةَ بْنِ أُمَيَّةَ أَنَّهُ سَمِعَ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ - رَحِمَهُ اللَّهُ - يَذْكُرُ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا مُدَّةُ أُمَّتِكَ مِنَ الرَّخَاءِ؟ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ شَيْئًا، حَتَّى سَأَلَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، كُلُّ ذَلِكَ لَا يُجِيبُهُ، ثُمَّ انْصَرَفَ الرَّجُلُ، ثُمَّ إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَيْنَ السَّائِلُ؟". فَرَدُّوهُ عَلَيْهِ فَقَالَ:" لَقَدْ سَأَلْتَنِي، عَنْ شَيْءٍ مَا سَأَلَنِي عَنْهُ أَحَدٌ مِنْ أُمَّتِي، مُدَّةُ أُمَّتِي مِنَ الرَّخَاءِ مِائَةُ سَنَةٍ". قَالَهَا مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، فَقَالَ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَهَلْ لِذَلِكَ مِنْ أَمَارَةٍ أَوْ عَلَامَةٍ أَوْ آيَةٍ؟ فَقَالَ:" نَعَمْ، الْخَسْفُ وَالرَّجْفُ وَإِرْسَالُ الشَّيَاطِينِ الْمُجَلِّبَةِ عَلَى النَّاسِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ سَعْدٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
جنادہ بن امیہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کی امت کی سہولت مدت کب تک رہے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کوئی جواب نہیں دیا، یہاں تک کہ اس نے تین مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، ہر مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جواب نہیں دیا، وہ شخص واپس چلا گیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سوال کرنے والا شخص کہاں ہے؟ لوگ اسے آپ کے پاس واپس لے کر آئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک ایسی چیز کے بارے میں مجھ سے دریافت کیا ہے کہ جس کے بارے میں مجھ سے کسی نے دریافت نہیں کیا، میری امت کی سہولت والی مدت ایک سو سال ہو گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو یا شاید تین مرتبہ یہ بات بیان کی، تو اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا اس کی کوئی نشانی یا علامت یا آیت ہو گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! زمین میں دھنسایا جانا، زلزلے آنا اور کھینچ لینے والے شیاطین کا لوگوں کی طرف بھیجا جانا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن سعد ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12585]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (325/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22264»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 12585 in Urdu